Tag Archives: Popular Front for the Liberation of Palestine

اسرائیل۔حماس جنگ: ہم حالت جنگ میں ہیں اورہم جنگ جاری رکھیں گے،بنجمن نیتن یاہوکابیان

اسرائیل اور حماس کے درمیان تقریباً ڈیڑھ ماہ سے جنگ جاری ہے۔ اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک نے اسرائیل سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس بار جنگ بندی معاہدے کو قطعیت دیدی گئی ہے لیکن جنگ بندی مکمل طور پر نہیں ہوگی ۔یہ صرف 4یا5 دن کی ہوگی ۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھی بدلے میں غزہ کے درجنوں یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ نیتن یاہو نے بھی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جب تک وہ غزہ کی پٹی سے حماس کو مکمل طور پر ختم نہیں کر دیتے جنگ جاری رہے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ یرغمالیوں کو حماس کی قید سے آزاد کرائیں گے اور پھر حملے شروع کریں گے۔

بنجمن نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ ’’ہم حالت جنگ میں ہیں اور ہم جنگ جاری رکھیں گے۔ “ہم اپنے تمام اہداف حاصل کرنے تک جاری رکھیں گے۔” توقع تھی کہ اسرائیلی کابینہ ایک ایسے منصوبے پر ووٹنگ کرے گی جو حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 240 میں سے تقریباً 50 کی رہائی کے بدلے غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کو کئی دنوں تک روک دیاجائیگا۔ اسرائیل نے حماس کی عسکری صلاحیتوں کو تباہ کرنے اور تمام یرغمالیوں کی واپسی تک جنگ جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

حماس نے منگل کے روز پیش گوئی کی ہے کہ قطر کی ثالثی میں ’آنے والے گھنٹوں میں‘معاہدہ طے پا سکتا ہے۔ نیتن یاہو نے تسلیم کیا کہ کابینہ کو ایک مشکل فیصلے کا سامنا کرنا پڑا لیکن کہا کہ جنگ بندی کی حمایت کرنا درست کام تھا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ امن کے دوران انٹیلی جنس کی کوششیں جاری رہیں گی جس سے فوج کو لڑائی کے اگلے مرحلے کے لیے تیاری کرنے کا موقع ملے گا۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ایک معاہدے کے تحت غزہ میں 5 روزہ جنگ بندی ہو سکتی ہے۔ اس عرصے کے دوران حماس کے زیر حراست 50 یرغمالیوں کو اسرائیل کے زیر حراست تقریباً 150 فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا جا سکتاہے۔

اسرائیلی فضائی حملوں اور زمینی حملوں کے ددران 11,000 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے دو تہائی خواتین اور نابالغ ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، 2,700 سے زائد افراد لاپتہ ہیں اور خیال کیاجاتاہے کہ وہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ وہ 11 نومبر سے صحت کے شعبے کی تباہی کی وجہ سے اپنی گنتی کو اپ ڈیٹ کرنے سے قاصر ہے۔