Tag Archives: oscars nomination

Oscar 2024: ‘اوپن ہائیمر’نےآسکرجیتا، بہترین فلم سے بہترین ہدایت کارتک کس نے جیتے یہ ایوارڈز، جانئے یہاں

آسکر 2024 کے فاتحین کا اعلان کردیاگیاہے۔ لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں 96ویں اکیڈمی ایوارڈز کا انعقاد کیاگیاہے۔ کرسٹوفر نولان کی فلم اوپن ہائیمر اس سال نامزدگیوں میں چھائی رہی۔ اس فلم کو 13 نامزدگیاں ملی ہیں جن میں اس فلم کو سات آسکرایواڈز حاصل ہوگئے ہیں۔

اکیڈمی ایوارڈز دنیا میں سب سے مشہور ایوارڈز کی تقریبات میں سے ایک ہے۔ ہر اسٹار آسکر جیتنے کا خواب دیکھتا ہے۔ 96 ویں اکیڈمی ایوارڈز کا انعقاد 10 مارچ 2024 کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں ہوا، جو 11 مارچ کو صبح 4 بجے OTT پلیٹ فارم Disney Plus Hotstar پر ملک میں براہ راست نشر ہوا ۔

اوپن ہائیمر نے سب سے زیادہ نامزدگی حاصل کی۔

اس بار نامزدگیوں میں سب سے زیادہ توجہ اوپن ہائیمر پر ہے۔ کلیان مرفی اسٹارر فلم کو 13 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔ Poor Things نے 11 نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ باربی اینڈ کلرز آف دی فلاور مون سمیت کئی فلموں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ہندوستانی نژاد کینیڈین فلم ساز نشا پاہوجا کی ٹو کِل اے ٹائیگر آسکر کے لیے نامزد کی گئی ہے۔

بہترین اداکار

کلین مرفی- اوپن ہائمر (فاتح)
کول مین ڈومینگو- رسٹن
پال جیامٹی- دی ہولڈوورس
بارڈلی کوپر- میسٹرو
جیفری رائٹ- امیرکن فکشن

بہترین اداکارہ

ایما سٹون- پئر تھنگس (فاتح)
سینڈرا ہلر ایناٹمی آف اے فول
کیری مولیگن- میسٹرو
اینٹے ویننگ- نایاڈ
للی گلیڈسٹون- کلرس آف دی فلاور مون

بہترین ہدایت کار (ڈائریکٹر)

کرسٹوفر نولن- اوپن ہائمر (فاتح)
مارٹن اسکارسیسی- کلرس آف دی فلاور مون
یارگوس لونتھیماس- پوور تھنگز
جوناتھن گلیجر- دی زون آف انٹریسٹ
جسٹن ٹریٹ- ایناٹومی آف اے فال

بہترین فلم

اوپن ہائمر (فاتح)
باربی
دی ہولڈوورس
کلرس آف دی فلاور مون
پاسٹ لائیوز
پوور تھنگز
دی زون آف انٹریسٹ
میسٹرو
امیرکن فکشن
ایناٹومی آف اے فال

بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم

دی زون آف انٹریسٹ، یو کے (فاتح)
دی ٹیچرس لاؤنج، جرمنی
سوسائٹی آف دی اسنو، سپین
پرفیکٹ ڈیز، جاپان
دی ٹیچرس لاؤنج، جرمنی

بہترین معاون اداکار

رابرٹ ڈاؤنی جونیئر- اوپن ہائمر (فاتح)
راین گوسلنگ (باربی)
سٹرلنگ کے براؤن- امیرکن فکشن)
مارک رفیلو (پوور تھنگس)
رابرٹ ڈِنیرو- کلرس آف دی فلاور مون

بہترین معاون اداکارہ

ڈا وائن جوائے رینڈالف- دی ہولڈوورس (فاتح)
امریکا فریرا (باربی)
ایملی بلنٹ (اوپن ہائمر)
جاڈی فوسٹر (نایاڈ)
ڈینیل برکس (دی کلر پرپل)

 

جب بیچ میدان میں ’ناٹو ناٹو’ گانے پر ناچتے نظر آئے ہربھجن  سنگھ اور سریش رینا

لیجنڈس لیگ کرکٹ کا مقابلہ نمبر 5، مقابلہ انڈیا مہاراجا بنام ورلڈ جائنٹس کے درمیان کھیلا گیا۔ ورلڈ جائنٹس نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ انڈیا مہاراجہ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 9 وکٹ گنوا کر صرف 136 رن بنا پائی۔ انڈیا مہاراجہ کی طرف سے سبس ے زیادہ رن سریش رینا نے بنائے۔ رینا نے 41 گیندوں میں 49 رنوں کی اننگ کھیلی ، اس کے بعد بسلا نے 36 رنوں کی اننگ کھیلی اور آخری میں عرفان پٹھان نے بھی 20 گیندوں میں 25 رن بنائے۔ میچ کی دوسری اننگ میں جب ورلڈ جائنٹس کی ٹیم بلے بازی کررہی تھی۔

وہیں، میدان میں انڈیا مہاراجہ کے دو اسٹار کھلاڑی ہربھجن سنگھ اور سریش رینا نے میدان پر جم کر ڈانس کیا۔ جی ہاں، حال ہی میں آسکر جیتنے کے  بعد بہت ہی زیادہ مشہور ہوئے گانے ناٹو ناٹو کے اسٹیپس کر کے دونوں ہی کھلاڑیوں نے محفل لوٹ لی۔ جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز ختم، لیکن وراٹ کوہلی کی سنچری پر یہ جشن ابھی بھی تازہ ہے

یہ بھی پڑھیں:

اشون نے ایک بار پھر پلٹ دی بازی، ICC ٹسٹ گیندبازوں کی رینکنگ میں ہوئے سرفہرست

ممبئی انڈینس کا دھمال، گجرات جائنٹس کو ہراکر پلے آف میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بنی

میچ کے دوسری اننگ میں ورلڈ جائنٹس کی طرف سے بلے بازی کرتے ہوئے یونیورس باس کرس گیل نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کی۔ گیل نے 46 گیندوں میں 57 رنوں کی اننگ کھیلی ۔ ان کے علاوہ شین واٹسن نے 16 گیندوں میں 26 رنوں کی اننگ کھیلی اور 5 چوکے لگائے۔ میچ کے آخری میں ورلڈ جائنٹس نے یہ مقابلہ تین وکٹ سے جیت لیا۔