Tag Archives: Hollywood

Oscar 2024: ‘اوپن ہائیمر’نےآسکرجیتا، بہترین فلم سے بہترین ہدایت کارتک کس نے جیتے یہ ایوارڈز، جانئے یہاں

آسکر 2024 کے فاتحین کا اعلان کردیاگیاہے۔ لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں 96ویں اکیڈمی ایوارڈز کا انعقاد کیاگیاہے۔ کرسٹوفر نولان کی فلم اوپن ہائیمر اس سال نامزدگیوں میں چھائی رہی۔ اس فلم کو 13 نامزدگیاں ملی ہیں جن میں اس فلم کو سات آسکرایواڈز حاصل ہوگئے ہیں۔

اکیڈمی ایوارڈز دنیا میں سب سے مشہور ایوارڈز کی تقریبات میں سے ایک ہے۔ ہر اسٹار آسکر جیتنے کا خواب دیکھتا ہے۔ 96 ویں اکیڈمی ایوارڈز کا انعقاد 10 مارچ 2024 کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں ہوا، جو 11 مارچ کو صبح 4 بجے OTT پلیٹ فارم Disney Plus Hotstar پر ملک میں براہ راست نشر ہوا ۔

اوپن ہائیمر نے سب سے زیادہ نامزدگی حاصل کی۔

اس بار نامزدگیوں میں سب سے زیادہ توجہ اوپن ہائیمر پر ہے۔ کلیان مرفی اسٹارر فلم کو 13 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔ Poor Things نے 11 نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ باربی اینڈ کلرز آف دی فلاور مون سمیت کئی فلموں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ہندوستانی نژاد کینیڈین فلم ساز نشا پاہوجا کی ٹو کِل اے ٹائیگر آسکر کے لیے نامزد کی گئی ہے۔

بہترین اداکار

کلین مرفی- اوپن ہائمر (فاتح)
کول مین ڈومینگو- رسٹن
پال جیامٹی- دی ہولڈوورس
بارڈلی کوپر- میسٹرو
جیفری رائٹ- امیرکن فکشن

بہترین اداکارہ

ایما سٹون- پئر تھنگس (فاتح)
سینڈرا ہلر ایناٹمی آف اے فول
کیری مولیگن- میسٹرو
اینٹے ویننگ- نایاڈ
للی گلیڈسٹون- کلرس آف دی فلاور مون

بہترین ہدایت کار (ڈائریکٹر)

کرسٹوفر نولن- اوپن ہائمر (فاتح)
مارٹن اسکارسیسی- کلرس آف دی فلاور مون
یارگوس لونتھیماس- پوور تھنگز
جوناتھن گلیجر- دی زون آف انٹریسٹ
جسٹن ٹریٹ- ایناٹومی آف اے فال

بہترین فلم

اوپن ہائمر (فاتح)
باربی
دی ہولڈوورس
کلرس آف دی فلاور مون
پاسٹ لائیوز
پوور تھنگز
دی زون آف انٹریسٹ
میسٹرو
امیرکن فکشن
ایناٹومی آف اے فال

بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم

دی زون آف انٹریسٹ، یو کے (فاتح)
دی ٹیچرس لاؤنج، جرمنی
سوسائٹی آف دی اسنو، سپین
پرفیکٹ ڈیز، جاپان
دی ٹیچرس لاؤنج، جرمنی

بہترین معاون اداکار

رابرٹ ڈاؤنی جونیئر- اوپن ہائمر (فاتح)
راین گوسلنگ (باربی)
سٹرلنگ کے براؤن- امیرکن فکشن)
مارک رفیلو (پوور تھنگس)
رابرٹ ڈِنیرو- کلرس آف دی فلاور مون

بہترین معاون اداکارہ

ڈا وائن جوائے رینڈالف- دی ہولڈوورس (فاتح)
امریکا فریرا (باربی)
ایملی بلنٹ (اوپن ہائمر)
جاڈی فوسٹر (نایاڈ)
ڈینیل برکس (دی کلر پرپل)

 

لفٹ میں شوہر کے ساتھ یہ رتی نظر آئی یہ اداکارہ، وائرل ہو رہا ہے ویڈیو

ممبئی: ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم کرداشئب اپنی بولڈنیس کیلئے پہچانی جاتی ہیں۔ وہ آئے دن سوشل میڈیا پر اپنی بولڈنیس تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ موقع کوئی بھی ہو کم لائم لائٹ بٹورنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سب کے سامنے کچھ ایسا کردیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ کم پبلک پیلیس پر اپنے شوہر کینی ویسٹ کے ساتھ انٹیمیٹ ہوتی نظر آئیں۔ شوہر کے ساتھ وہ لفٹ میں دکھائی دیں اور ان دونوں کا یہ اسٹیمی موومینٹ کیمرے میں قید ہوگیا۔ پبلک پلیس پر شوہر سے انٹیمیٹ ہوتی کم کرداشین کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
دراصل یہ دونوں ایک شاپنگ مال پہنچے تھے۔ اس دوران شوہر کے ساتھ کم نے جم کر شاپنگ کی اور دونوں ہی انجوائے کرتے نظر آئے تبھی ایک فٹ میں جو ٹرانسپیرینٹ تھی کم اور کینی سوار ہوئے۔ لفٹ اوپرسے نیچے کی طرف آرہی تھی۔ اس لفٹ میں ان دونوں کو کس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ شاپنگ مال میں اس انداز میں کم اور کینی نظر آئے تو فینس نے فوراً اسے کیمرے میں قید کرلیا۔ لفٹ رکی تو کینی باہر نکل کر تھوڑا جھینپ گئے لیکن کم بنداس انداز میں نظر آئیں۔ انہوں نے شاپنگ بیگس اٹھائے اور کینی کے ساتھ چل دیں۔ ان دونوں کا یہ کیوٹ ویڈیو سوشل میڈیا پر تابڑتوڑ وائرل ہورہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Kanye ??

A post shared by Hit Up Ange Australia (@hitupangeaus) on


کم نے اس ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کیا تھا۔ اس ویڈیو میں کم بیحڈ بولڈ کلرفل اور اسکن ٹائٹ ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔ وہیں کینی اپنے جانے۔پہچانے انداز میں بلیک جیکٹ اور براؤن ٹراؤزر پہنے نظر آرہے ہیں۔ کینی نے اپنے لُک کو بلیک سن گلاسز کے ساتھ مکمل کیا ہے۔ بہر حال اس ویڈیو کے بعد تو صاف ہے کہ یہ پاور کپلس مقامی جگہ پر بھی ایک۔دوسرے سے پیار ظاہر ظاہر کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتے۔

ہالی ووڈ کی اس مشہور 52 سالہ اداکارہ نے 74 سال کے پروڈیوسر سے کی پانچویں شادی ، سرخیوں میں چھائی

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے ایک بار پھر شادی کرلی ہے ۔ یہ ان کی پانچویں شادی ہے ۔ اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے اس مرتبہ ہالی ووڈ کے پروڈیوسر جان پیٹرس سے شادی کی ہے ۔ ایک دوسرے کو طویل عرصے تک ڈیٹ کرنے کے بعد آخرکار پامیلا نے فلم بیٹ مین کے پروڈیوسر 74 سالہ جان پیٹرس سے شادی کرنے کا فیصلہ کر ہی لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پامیلا اینڈرسن اور جان پیٹرس نے ایک نجی تقریب میں شادی کی ۔ ان کی شادی کی تقریب ملیبو بیچ میں ہوئی ۔ دونوں ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں اور دونوں نے شادی کر کے یہ ثابت بھی کردیا۔


بتادیں کہ پامیلا اینڈرسن سلمان خان کے شو بگ باس کے چوتھے سیزن کا حصہ رہ چکی ہیں ۔ اگرچہ ان دنوں وہ اپنی شادی کے بارے میں کافی سرخیوں میں چھائی رہیں ۔ پامیلا اینڈرسن نے جان پیٹرس کے لئے ایک محبت بھری نظم بھی لکھی ہے اور انہیں ہالی ووڈ کا ‘اوریجنل بیڈ بوائے’ بھی بتایا ہے ۔ پامیلا نہ صرف اپنی اداکاری کے لئے مشہور ہیں ، بلکہ اپنی شادیوں کو لے کر بھی موضوع بحث بنی رہتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

❤️ happy life

A post shared by The Pamela Anderson Foundation (@pamelaanderson) on


خیال رہے کہ 52 سالہ پامیلا اینڈرسن نے اس سے پہلے راکرس ٹامی لی اور ڈک راک سے شادی کی تھی ۔ اس کے بعد انہوں نے دو مرتبہ پروفیشنل پوکر رک سولومان سے شادی کی تھی ۔ تاہم اب اداکارہ نے ہیئر اسٹائلسٹ رہ چکے پروڈیوسر جان پیٹرس کو اپنی زندگی کا ساتھی منتخب کیا ہے ۔