سب سے زیادہ توجہ اوپن ہائیمر پر ہے

Oscar 2024: ‘اوپن ہائیمر’نےآسکرجیتا، بہترین فلم سے بہترین ہدایت کارتک کس نے جیتے یہ ایوارڈز، جانئے یہاں

آسکر 2024 کے فاتحین کا اعلان کردیاگیاہے۔ لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں 96ویں اکیڈمی ایوارڈز کا انعقاد کیاگیاہے۔ کرسٹوفر نولان کی فلم اوپن ہائیمر اس سال نامزدگیوں میں چھائی رہی۔ اس فلم کو 13 نامزدگیاں ملی ہیں جن میں اس فلم کو سات آسکرایواڈز حاصل ہوگئے ہیں۔

اکیڈمی ایوارڈز دنیا میں سب سے مشہور ایوارڈز کی تقریبات میں سے ایک ہے۔ ہر اسٹار آسکر جیتنے کا خواب دیکھتا ہے۔ 96 ویں اکیڈمی ایوارڈز کا انعقاد 10 مارچ 2024 کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں ہوا، جو 11 مارچ کو صبح 4 بجے OTT پلیٹ فارم Disney Plus Hotstar پر ملک میں براہ راست نشر ہوا ۔

اوپن ہائیمر نے سب سے زیادہ نامزدگی حاصل کی۔

اس بار نامزدگیوں میں سب سے زیادہ توجہ اوپن ہائیمر پر ہے۔ کلیان مرفی اسٹارر فلم کو 13 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔ Poor Things نے 11 نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ باربی اینڈ کلرز آف دی فلاور مون سمیت کئی فلموں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ہندوستانی نژاد کینیڈین فلم ساز نشا پاہوجا کی ٹو کِل اے ٹائیگر آسکر کے لیے نامزد کی گئی ہے۔

بہترین اداکار

کلین مرفی- اوپن ہائمر (فاتح)
کول مین ڈومینگو- رسٹن
پال جیامٹی- دی ہولڈوورس
بارڈلی کوپر- میسٹرو
جیفری رائٹ- امیرکن فکشن

بہترین اداکارہ

ایما سٹون- پئر تھنگس (فاتح)
سینڈرا ہلر ایناٹمی آف اے فول
کیری مولیگن- میسٹرو
اینٹے ویننگ- نایاڈ
للی گلیڈسٹون- کلرس آف دی فلاور مون

بہترین ہدایت کار (ڈائریکٹر)

کرسٹوفر نولن- اوپن ہائمر (فاتح)
مارٹن اسکارسیسی- کلرس آف دی فلاور مون
یارگوس لونتھیماس- پوور تھنگز
جوناتھن گلیجر- دی زون آف انٹریسٹ
جسٹن ٹریٹ- ایناٹومی آف اے فال

بہترین فلم

اوپن ہائمر (فاتح)
باربی
دی ہولڈوورس
کلرس آف دی فلاور مون
پاسٹ لائیوز
پوور تھنگز
دی زون آف انٹریسٹ
میسٹرو
امیرکن فکشن
ایناٹومی آف اے فال

بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم

دی زون آف انٹریسٹ، یو کے (فاتح)
دی ٹیچرس لاؤنج، جرمنی
سوسائٹی آف دی اسنو، سپین
پرفیکٹ ڈیز، جاپان
دی ٹیچرس لاؤنج، جرمنی

بہترین معاون اداکار

رابرٹ ڈاؤنی جونیئر- اوپن ہائمر (فاتح)
راین گوسلنگ (باربی)
سٹرلنگ کے براؤن- امیرکن فکشن)
مارک رفیلو (پوور تھنگس)
رابرٹ ڈِنیرو- کلرس آف دی فلاور مون

بہترین معاون اداکارہ

ڈا وائن جوائے رینڈالف- دی ہولڈوورس (فاتح)
امریکا فریرا (باربی)
ایملی بلنٹ (اوپن ہائمر)
جاڈی فوسٹر (نایاڈ)
ڈینیل برکس (دی کلر پرپل)