Tag Archives: BRS leader K Kavitha

Delhi Liquor Case : کےکویتا،9اپریل تک عدالتی تحویل میں جیل منتقل،1اپریل کو ضمانت کی عرضی پر سماعت

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق مبینہ بدعنوانی سے متعلق معاملے میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے کویتا کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔جج نے انہیں ۹اپریل تک عدالتی تحویل میں بھیجا دیاہے۔ اس سے پہلے خصوصی جج کاویری باویجا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو، کویتا سے حراست میں پوچھ تاچھ کرنے کی اجازت دی تھی۔ عدالت جانے سے پہلے بی آر ایس لیڈر نے صحافیوں سے کہا کہ یہ ایک غیر قانونی معاملہ ہے۔ ہم اس کے خلاف جد وجہد کریں ۔ جئے تلنگانہ

وہیں کویتا نے عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ عبوری ضمانت کا مطالبہ کرتے ہوئے کے کویتا نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کے امتحان ہونے والے ہیں، اس لیے انہیں عبوری ضمانت دی جانی چاہیے۔ عدالت کے کویتا کی اس عرضی پر یکم اپریل کو سماعت کرے گی۔ ای ڈی نے الزام لگایا ہے کہ تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کویتا ‘ساؤتھ گروپ’ کی ایک اہم رکن تھی جس پر قومی راجدھانی میں شراب کے لائسنس کے بدلے AAP کو 100 کروڑ روپے کی رشوت دینے کا الزام ہے۔

 

ای ڈی کا کیا الزام ہے؟

ای ڈی نے اپنی ریمانڈ رپورٹ میں کہا کہ کے کویتا بہت اثر و رسوخ رکھنے والی خاتون لیڈرہے اس لیے وہ گواہوں کو متاثر کر سکتی ہے۔ اگر انہیں ضمانت مل جاتی ہے تو وہ شواہد کو تباہ کر سکتی ہے اور جاری تفتیش کو متاثر کر سکتی ہے۔ ای ڈی اس معاملے میں ملزم کے کردار کی مسلسل جانچ کر رہی ہے اور جرم کے ذریعے کمائی گئی آمدنی کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان لوگوں کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو اس جرم کی آمدنی سے جڑے ہوئے ہیں۔

معاشی جرائم کی چھان بین عام جرم کی تفتیش سے زیادہ مشکل ہے کیونکہ معاشی جرائم کے مرتکب وسائل اور بااثر ہوتے ہیں۔ معاشرے میں ان کی جڑیں بھی گہری ہیں۔ اس جرم کی منصوبہ بندی بہت ہوشیاری سے کی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات تفتیش کو آگے بڑھانا مشکل ہو جاتا ہے۔ ریمانڈ رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ کے کویتا نے دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر سازش کی اورشراب پالیسی کا حصہ بننے کے لیے 100 کروڑ روپے کی رشوت بھیجی۔

جس کے بعد، جرم کے عمل کے ذریعے،کے کویتا نے M/s Indospirit کمپنی میں اپنے قریبی ساتھی ارون پلئی کے ذریعہ 192.8 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی یہی نہیں، اس ایکسائز گھوٹالے میں کے کویتا نے مختلف ذرائع سے جرائم کی آمدنی سے کل 292.8 کروڑ روپے کمائے۔

دہلی شراب گھوٹالہ کیس: بی آرایس لیڈر کے کویتا کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نےکیا گرفتار، دہلی کیاجائیگامنتقل

نئی دہلی:دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تلنگانہ کے سابق وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کےکویتا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انہیں تلنگانہ سے دہلی لا یا جا رہا ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی ای ڈی کے ذرائع کے مطابق بی آر ایس لیڈر کے کویتا کو حراست میں لیا گیاہے اور آج رات کی فلائٹ سے تلنگانہ سے دہلی لایا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے کی تمام انکوائری اور دیگر رسمی کارروائیاں دہلی میں مکمل کی جائیں گی۔

اس سے پہلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کویتا کی رہائش گاہ سمیت دیگر مقامات پرتلاشی کارروائی کی تھی۔ تحقیقاتی ایجنسی ای ڈی کی جانب سے حیدرآباد میں کویتا کی رہائش گاہ اور دیگر مقامات پر تلاشی مہم چلائی گئی۔ یہ کارروائی دہلی حکومت کی سابقہ ​​ایکسائز پالیسی سے متعلق مبینہ لین دین کے معاملے میں کی گئی ہے۔

 

تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ کے۔ چندرشیکھر راؤ کی بیٹی کو دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالے میں کویتا کے خلاف دو کیس درج کیے گئے ہیں۔ سی بی آئی بدعنوانی سے متعلق معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ حوالے کے ذریعے رقم کے لین دین کے معاملے میں منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات کو آگے بڑھا یا جارہا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دعویٰ کیا تھا کہ کویتا شراب کے تاجروں کی لابی ‘ساؤتھ گروپ’ سے منسلک تھی جو 2021-22 کے لیے دہلی ایکسائز پالیسی میں بڑا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ یہ پالیسی اب منسوخ کر دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے دی تھی راحت

آج کویتا کو بھی سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے ای ڈی کو ہدایت دی کہ کویتا کو 20 مارچ تک پیشی کے لیے سمن نہ بھیجے اور اسے گرفتاری سے بھی مستثنیٰ قرار دے دیا۔ تاہم، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ ای ڈی کویتا کو تلنگانہ سے دہلی کس معاملے میں لا رہی ہے۔ تاہم، سپریم کورٹ نے آج واضح کیا کہ وہ کویتا کی راحت کو اس طرح بار بار نہیں بڑھائے گی۔ کیس کی اگلی سماعت اب 19 مارچ کو ہوگی۔