وزیراعظم مودی نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں مسلم خواتین سب سے زیادہ شکار ہوئی ہیں۔

مسلم خواتین کانگریس حکومت کی سب سے زیاد شکار ہوئیں، تین طلاق ختم ہونے سے پورے کنبہ کو ملا تحفظ: وزیراعظم مودی

احمد آباد : گجرات کے سابرکانٹھا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹے گا تو خون کی ندیاں بہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں ملک کا ترنگا فخر سے لہرا رہا ہے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں مسلم خواتین سب سے زیادہ شکار ہوئی ہیں۔ تین طلاق ختم ہونے پورے خاندان کو تحفظ ملا ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ کانگریس نے ووٹ بینک کی سیاست کے لیے تین طلاق قانون کی ہمت نہیں دکھائی۔ میں مسلمان بہنوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہتا تھا یعنی تین طلاق کو ختم کرنا چاہتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مودی نے ایسا کیا تو کانگریس کے ولی عہد ناراض ہو گئے۔ کانگریس کے شہزادے کا کہنا ہے کہ اگر مودی تیسری بار آئے تو آگ لگ جائے گی اور انڈیا اتحاد مودی کو بدنام کرنا چاہتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دنیا کے لوگ وزیر اعظم کو ان کے نام سے جانتے ہیں۔ میں ملک کا سیوک ہوں اور ملک کی خدمت کا عہد لے کر نکلا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں آشیرواد لینے آیا ہوں۔ مجھے پارلیمنٹ میں گجرات کے اپنے سبھی دوستوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک چلانے کے لیے سابر کانٹھا اور مہسانہ کی ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب 7 تاریخ کو ووٹ دے کر اپنی سب سے بہترین کارکردگی دکھائیں گے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کو کامیاب بنائیں ۔