امریکہ نے بھی حافظ سعید کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان پر ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستان نےمبینہ منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان سےحافظ سعیدکی حوالگی کامطالبہ: پاکستان

اسلام آباد: ہندوستان نے 26/11 حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی حوالگی کی پاکستان سےدرخواست کی ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ اس با ت کی تصدیق کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حوالگی کے حوالے سے کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان سے حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم انہوں نے واضح طور پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حوالگی کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔واضح رہے کہ بلوچ کے بیان سے ایک روز پہلے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا تھا کہ ہندوستان نے حافظ سعید کو ہندوستان کے حوالے کرنے کے حوالے سے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ خصوصی مقدمے کا سامنا کرے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا تھا کہ دہشت گرد کی حوالگی کے لیے کچھ دستاویزات کے ساتھ درخواست حال ہی میں اسلام آباد بھیجی گئی تھی۔ باغچی نے اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ حال ہی میں حوالگی کی درخواست حکومتِ پاکستان کو بھیجی گئی تھی۔یادر ہے کہ حافظ سعید ممبئی میں 26/11 کے حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ اس حملے میں 160 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

معلوم ہوا ہے کہ امریکہ نے حافظ سعید کی تنظیم پر انعام بھی رکھا ہوا ہے۔ امریکہ نے حافظ کی تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کو بھی دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر 10 ملین ڈالر کا انعام رکھا ہے۔ حافظ سعید دہشت گردوں کی مالی معاونت کیس میں پاکستان کی جیل میں بند ہیں۔

ہندوستان کو انتہائی مطلوب ہے حافظ سعید

ہم آپ کو بتادیں کہ حافظ سعید ایک پاکستانی دہشت گرد اور دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کا بانی ہے اور حافظ سعید جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث رہا ہے۔ وہ ہندوستان کو مطلوب ترین دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔ حافظ سعید 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں اور پلوامہ حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی ہے۔ چند سال پہلے تک حافظ سعید پاکستان میں آزاد گھوم رہے تھے اور اپنی تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کر رہے تھے لیکن بین الاقوامی دباؤ میں اضافے کے بعد سال 2019 میں حافظ سعید کو پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا اور انہیں دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں 15 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ گزشتہ سال بھی پاکستانی عدالت نے حافظ سعید کو دہشت گردی کے واقعات کے لیے رقم جمع کرنے کے الزام میں 31 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

پاکستان میں الیکشن لڑنے والی حافظ سعید کی جماعت

امریکہ نے بھی حافظ سعید کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان پر ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اگرچہ حافظ سعید مبینہ طور پر پاکستان میں جیل میں ہیں تاہم ان کی جماعت پاکستان مرکزی مسلم لیگ اگلے سال پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہے۔