دن دہاڑے لڑکی کو بائک پر اٹھا کر لے گئے بدمعاش، دیکھتے رہے لوگ، ویڈیو وائرل

دن دہاڑے لڑکی کو بائک پر اٹھا کر لے گئے بدمعاش، دیکھتے رہے لوگ، ویڈیو وائرل

گوالیار: مدھیہ پردیش کے گوالیار سے حیران کن خبر آئی ہے۔ یہاں ملزمین نے طالب علم کو 20 نومبر کو دن دہاڑے اغوا کر لیا۔ نقاب پوش ملزمین لڑکی کو بھیڑ سے اٹھا کر بائک پر لے گئے۔ معلومات کے مطابق طالب علم کا تعلق بھینڈ ضلع سے ہے۔ وہ بی اے کی تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ وہ گوالیار کسی رشتہ دار کی تقریب میں شرکت کے لیے آئی تھی۔ اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوئی ہے۔ اس کے اغوا کی اطلاع ملتے ہی گھر والوں کے ہوش اڑ گئے۔ وہ اس معاملے کی شکایت کرنے جھانسی روڈ پہنچے۔

دوسری جانب گوالیار کے ایس پی راجیش سنگھ چندیل نے معاملے کے حوالے سے کہا ہے کہ ملزمین میں سے ایک بھینڈ کا نوجوان ہے۔ اس کا طالب علم کے گھر والوں سے کچھ دن پہلے جھگڑا ہوا تھا۔ سی سی ٹی وی کی بنیاد پر ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

اجے دیوگن کی فلم کا ٹائٹل کاپی کرنا پڑا تھا مہنگا، ٹوٹا ہدایت کار کا ‘غرور’، پریانکا چوپڑا پر آن پڑی تھی آفت

35 سال کا وہ ہیرو، جس نے اسسٹنٹ بن کر کی شروعات، اب ہے بالی ووڈ سپر اسٹار، شاہ رخ، سلمان، اکشے کو دیتا ہے ٹکر

ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں شاہ رخ خان نے اسٹیڈیم میں ایسا کیا کیا، جو ہر طرف ہورہی بحث؟ دیکھئے ویڈیو

سات مہینے بعد پھر ورلڈ کپ، بدل جائے گی پوری ٹیم انڈیا! کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی تو ایک سال….

سب سے سستا… 20-25 ہزار نہیں، یہاں صرف 5000 میں ملتی ہے شیروانی، یہ ہیں دہلی کے ٹاپ پانچ مارکیٹ

ورلڈ کپ فائنل میں ہار کے بعد کیا کررہے تھے ٹیم انڈیا کے کھلاڑی؟ بی سی سی آئی نے شیئر کیا ڈریسنگ روم کا ویڈیو

یہاں گوالیار میں ہی ایک بیوی نے اپنے تیسرے شوہر کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کی ہے۔ 40 سالہ بیوی نے اپنے 30 سالہ شوہر کو زہر دے دیا۔ اس نے ٹھنڈے پانی میں چوہے کا زہر ملا کر اپنے شوہر کو پلایا۔ اس کے بعد شوہر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

معلومات کے مطابق شوہر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، وہ اپنے گاؤں مورینا چلا گیا ہے۔ خاتون نے نوجوان سے 5 ماہ قبل ہی شادی کی تھی۔ ملزمہ بیوی شوہر کو زہر دے کر فرار ہوگئی۔ پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔