دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ہفتہ کی صبح قومی راجدھانی کی راؤز ایوینیو کورٹ میں پیش ہوئے ۔ (File Photo)

وزیراعلی اروند کیجریوال راوز ایوینیور کورٹ میں ہوئے پیش، ای ڈی کے سمن کیس میں ملی بڑی راحت

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ہفتہ کی صبح قومی راجدھانی کی راؤز ایوینیو کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں انہیں ای ڈی کے سمن کو نہ ماننے کے معاملے میں ضمانت مل گئی۔ اس دوران عدالت کے اندر اور باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ دراصل عدالت نے دہلی ایکسائز پالیسی کیس سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی شکایت پر وزیراعلی کیجریوال کو جاری سمن پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج راکیش سیال نے وزیراعلی کیجریوال کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس کیس میں ذاتی حاضری سے استثنیٰ کے لئے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سے رجوع کریں۔ کیجریوال نے ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ دویا ملہوترا کے اس حکم کے خلاف سیشن کورٹ کا رخ کیا تھا جس میں انہیں 16 مارچ کو مجسٹریٹ عدالت میں حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مجسٹریٹ کورٹ کے سامنے دو شکایات درج کی ہیں، جس میں کیجریوال کو اس معاملے میں جاری کیے گئے متعدد سمن کو نظر انداز کرنے پر مقدمہ چلانے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: MV Abdullah:بحرہندمیں بنگلہ دیشی جہازہائی جیک،ہندوستانی بحریہ نےایسے کی مدد

یہ بھی پڑھئے: جنوبی ہندوستاندہلی شراب گھوٹالہ کیس: بی آرایس لیڈرکےکویتاکوای ڈی نےکیاگرفتار، دہلی کیاجائیگا منتقل

 


تازہ شکایت عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر کیجریوال کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کی دفعہ 50 کے تحت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے بھیجے گئے سمن نمبر 4-8 کی تعمیل نہیں کرنے سے متعلق ہے۔