کنگنا رانوت کے ٹوئٹر اکاونٹ کو معطل کرنے کے لئے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی دائر

ممبئی: کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) کے (Twitter Account) ٹوئٹر اکاونٹ کو معطل کرنے کے لئے بامبے ہائی کورٹ (Bombay High Court) میں ایک عرضی مسترد کی گئی ہے۔ عرضی گزار نے پٹیشن میں کہا کہ کنگنا رانوت کے ٹوئٹر پر ویریفائڈ اکاونٹ کو بلاک کیا جائے، کیونکہ کنگنا رانوت سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے کا کام کر رہی ہیں۔ ’بار اینڈ بینچ‘ نام کے ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاونٹ نے اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔

بار اینڈ بینچ نے ٹوئٹ میں لکھا- ’کنگنا رانوت کے ٹوئٹر اکاونٹ، ’کنگنا ٹیم’ کو معطل کرنے کے لئے بامبے ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ عرضی میں یہ کہا گیا ہے کہ کنگنا اپنے اکاونٹ سے ملک میں مسلسل نفرت پھیلاتی ہیں، بغض کو فروغ دیتی ہیں اور اپنے ٹوئٹر سے ملک کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہیں’۔ کنگنا رانوت کو ایک لیگل نوٹس بھی بھیجا گیا ہے، جس میں کنگنا رانوت سے کسان آندولن میں ایک بزرگ خاتون کی توہین کرنے پر ان سے معافی مانگنے کو کہا گیا ہے۔ کنگنا رانوت نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا- ’میں ہمیشہ متحدہ ہندوستان کی بات کرتی ہوں۔ ٹکڑے- ٹکڑے گینگ سے لڑائی لڑتی ہوں اور مجھ پر یہ الزام لگ رہا ہے کہ میں ملک کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہوں۔ واہ! کیا بات ہے، ویسے ٹوئٹر ہی میرے لئے ایک واحد پلیٹ فارم نہیں ہے، جہاں میں اپنی بات رکھ سکتی ہوں۔ ایک چٹکی میں ہزاروں کیمرے میرے بیان کو ریکارڈ کرنے آجائیں گے‘۔

حال ہی میں کنگنا رانوت نے کسان آندولن میں شامل ہوئی ایک بزرگ خاتون کے لئے قابل توہین اور ہتک آمیز ٹوئٹ کیا تھا، جس کے بعد ان کے اور پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے درمیان ٹوئٹر پر کافی لڑائی ہوگئی تھی۔

سوشل میڈیا پر لوگ دلجیت کی باتوں پر ان کو سپورٹ بھی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ عدالت نے کنگنا رانوت کے اکاونٹ کو معطل کرنے کی عرضی دلجیت کے ساتھ ٹوئٹر وار کے بعد ہی دائر کی گئی ہے۔