وزیراعظم کے خلاف بدعنوانی کے ایک کیس میں دوبارہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ (AFP)

حماس سے جنگ کے درمیان اپنے ہی ملک میں ’برے پھنسے‘ نیتن یاہو، عدالت نے لیا ایکشن!

نئی دہلی: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہوئے دو ماہ گزر چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج غزہ پٹی میں تباہی مچا رہی ہے۔ ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے لئے ایک بری خبر آئی ہے۔ نیتن یاہو اپنے ہی ملک میں شدید مشکلات کا شکار نظر آ رہے ہیں۔ دراصل وزیراعظم کے خلاف بدعنوانی کے ایک کیس میں دوبارہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اسرائیلی اخبار ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق بیزیک واللا رشوت ستانی کیس میں وزیر اعظم کے خلاف سماعت منگل کو یروشلم میں دوبارہ شروع ہوگی۔

جنگ کی وجہ سے عدالت تقریباً ڈھائی ماہ کی چھٹی پر تھی، اس دوران صرف انتہائی ضروری سماعت ہی ہوئی۔ عدالت نے نیتن یاہو کے مختلف بدعنوانی کے مقدمات کو انتہائی ضروری نہیں سمجھا، اس لئے انہیں جنگ کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ اس معاملہ کو کیس 4000 کے نام سے جانا جاتا ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے نیوز ویب سائٹ واللا پر سازگار میڈیا کوریج کے بدلے بیزیک ٹیلی کمیونیکیشن کو فائدہ پہنچانے کے لئے ریگولیٹری اقدامات کئے تھے۔ واللا پہلے بیزیک کی ملکیت تھا۔

نیوز18 اردو اب وہاٹس ایپ پر بھی، جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

نیتن یاہو کی سیاسی جماعت لیکوڈ کے ارکان نے مقدمے کی پیروی کرنے پر استغاثہ پر تنقید کی۔ کہا گیا کہ ملک حماس کے ساتھ جنگ ​​لڑ رہا ہے، ایسے وقت میں یہ سب باتیں کوئی معنی نہیں رکھتیں۔ وزارت انصاف کے وزیر اور لیکوڈ کے رکن ڈیوڈ امسالیم نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘جنگ؟ یرغمال؟ مہاجرین؟ معیشت؟ نہیں اور نہیں… اب سب سے اہم بات یہ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کو بے بنیاد الزامات اور گمراہ کن چھوٹی چھوٹی باتوں میں الجھانا۔ ہاں، ہاں… آپ نے اسے صحیح پڑھا۔ اس میں تاخیر کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ یہ ایک توہین ہے!‘‘

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل فوج کے ترجمان کا بڑا بیان، کہا جنوبی غزہ میں حماس کے خاتمہ کوبنایاجائیگا یقینی

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں اسرائیل کی بمباری، 24 گھنٹوں میں 700 سے زائد فلسطینی شہید

واللا ویب سائٹ کے سابق ایڈیٹر ان چیف ینون میگل اور واللا نیوز کے سابق ایڈیٹر ایوی الکلی کیس میں گواہی دے چکے ہیں ۔ اسرائیلی اخبار ہاریٹز کی رپورٹ کے مطابق یمجص 433 میجر کرائمز یونٹ کے ایرن بوچنک اور ڈوٹن مالیچی اور سیکیورٹیز اتھارٹی کے تفتیش کار، کیس 4000 تفتیشی ٹیم کے تفتیش کار لیور شپٹز کو عدالت کے سامنے گواہی دینی ہے ۔