سورج گرہن امریکا، کینیڈا اور میکسیکو سمیت دنیا کے 54 ممالک میں دیکھا گیا۔

میکسیکو، امریکہ اورکینیڈامیں دیکھانایاب مکمل سورج گرہن، کئی علاقوں میں چھاگیا مکمل اندھیرا

نیویارک:میکسیکو، امریکہ اور کینیڈا کے کچھ حصوں میں لاکھوں افراد نے پیر کو ایک نایاب مکمل سورج گرہن دیکھا۔ مکمل سورج گرہن کو لے کر لوگ بہت پرجوش تھے ۔مکمل سورج گرہن کا مطلب ہے کہ زمین کا وہ چھوٹا حصہ جہاں چاند، سورج کی روشنی کو مکمل طور پر روکتا ہے۔ مکمل سورج گرہن کئی شہروں میں دیکھا گیا اور امریکہ بھر میں عوام میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ اس دوران ناسا نے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے اس خوبصورت منظر کی لائیو اسٹریم یوٹیوب پر اپنے آفیشل چینل پر شیئر کی۔ تقریباً ایک صدی میں پہلی بار مکمل سورج گرہن نیویارک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں دیکھا گیا۔

میکسیکو کے سمندر ی کنارے پر واقع شہر Mazatlan سورج گرہن دیکھنے کے لیے شمالی امریکہ کا پہلا بڑا مقام تھا۔ جزوی سورج گرہن کا آغاز جنوبی ٹیکساس میں میکسیکو کی جنوبی سرحد پر ایگل پاس کے قریب ہوا، جہاں سے امریکہ میں اس گرہن کا آغازہوا۔ ناسا کے سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ سورج گرہن 2046 تک دنیا کے اس حصے میں دوبارہ نظر نہیں آئے گا۔ناسا کے سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ سورج گرہن 2046 تک دنیا کے اس حصے میں دوبارہ نظر نہیں آئے گا۔

 

2044 میں مکمل سورج گرہن نظر آئے گا۔

اگر ہم امریکہ کی بات کریں تو یہاں 2044 تک مکمل سورج گرہن نہیں ہوگا۔ امریکہ میں تقریباً 12 ریاستیں سورج گرہن کی راہ میں آئیں جہاں 4 بجکر 28 منٹ تک سورج گرہن کا نظارہ دیکھا گیا اور مکمل اندھیرا چھا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ سورج گرہن ہندوستان میں نظر نہیں آیا کیونکہ یہاں رات کا وقت تھا۔ اس کے ساتھ ہی جزوی سورج گرہن دنیا کے تقریباً 54 ممالک میں دیکھا گیا۔

ہندوستان میں سورج گرہن کب ہوگا؟

سورج گرہن امریکا، کینیڈا اور میکسیکو سمیت دنیا کے 54 ممالک میں دیکھا گیا۔ لیکن، یہ ہندوستان سمیت جنوبی ایشیا کے بیشتر ممالک میں نظر نہیں آرہا تھا۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہندوستان میں سورج گرہن کب ہوگا، اس کے لیے آپ کو 2031 تک انتظار کرنا پڑے گا۔ ہندوستان میں 2031 میں مکمل سورج گرہن نظر آئے گا۔