تبو کی ایکٹنگ سے سجی فلم چاندنی بار، اپنی ریلیز کے 21 سال پورے کرچکی ہے۔ اس فلم نے نہ صرف شائقین اور ناقدین کا دل جیتا تھا بلکہ اس کو نیشنل فلم ایوارڈ بھی ملا تھا۔ اس فلم کے لئے تبو کو بیسٹ اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا تھا۔ تبو کے علاوہ س مین اتل کلکرنی بھی اہم رول میں تھے اور فلم کا ڈائریکشن مدھر بھنڈارکر نے کیا تھا۔
فلم کے 21 سال پورے ہونے کے موقع پر مدھر بھنڈارکر نے کچھ اندیکھی تصویریں شیئر کی ہیں۔ یہ تصویریں فلم کے سیٹ کی ہیں جنہیں شوٹنگ کے دوران کلک کیا گیا تھا۔ یہ فلم بہت بڑی ہٹ تھی اور اس میں ممبئی کے بار ڈانسروں کی زندگی دکھائی گئی تھی۔
From #ChandniBar to #BabliBouncer has been a great journey for me, today it’s #21yearsofChandniBar ? I thank my producer R Mohan my cast #Tabu, @atul_kulkarni , entire star cast, technicians & audiences for making it a milestone film in my career.❤️?#21YearsofChandniBar pic.twitter.com/UvpLjeSrQj
— Madhur Bhandarkar (@imbhandarkar) September 28, 2022
مدھر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا، چاندنی بار سے، ببلی باونسر تک کا سفر میرے لیے بہت اچھا رہا ہے۔ آج یہ چاندنی بار کا 21 سال ہے۔ میں اپنے پروڈیوسر آر موہن، میری کاسٹ تبو،اتل کلکرنی، پوری اسٹار کاسٹ، ٹیکنیشین اور شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اسے میرے کرئیر میں ایک سنگ میل فلم بنائی۔ #21YearsofChandniBar۔
یہ بھی پڑھیں:
بچے کے استقبال کے لئےAlia-Ranbirنے کی ہیں خاص تیاریاں،ایکٹر نے کہا-بس ایک چیزپرچل رہی بحث
یہ بھی پڑھیں:
جب ڈپریشن سے پریشان تھیں Deepika Padukone، مدد کو آگے آئے تھے رنبیر کپور!
بتادیں کہ یہ فلم سال 2001 میں ریلیز ہوئی تھی اور تبو کو کافی پیار ملا تھا۔ تبو آخری بار فلم ‘بھول بھولیا 2’ میں کیارا اڈوانی اور کارتک آریان کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ اب وہ ‘بھولا’ اور ‘دریشیام 2’ میں نظر آئیں گی۔ بھولا مارچ 2023 میں ریلیز ہونے والی ہے اور یہ تامل ہٹ کیتھی کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔ اس کے علاوہ پائپ لائن میں ان کے پاس خفیہ بھی ہے۔
بالی ووڈ کے اسٹار کڈ ایشان کھٹر کے ذریعے سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے اے سوٹیبل بوائے کے ٹیزر میں وہ تبو کو کس کرتے نظر آرہے ہیں۔ میرا نائر کا یہ شو اسی نام سے لکھی گئی وکرم سیٹج کے مشہور ناول پر مبنی ہے۔ اس میں ایشان کھٹر سیاستداں مہیش کپور (رام کپور کے ذریعے نبھایا گیا کردار) کے بیٹے (مان کپور) کے کردار میں نظر آئیں گے جو فطرت سے باغی ہیں۔ مان آگے چل کر سعیدہ بائی (تبو کے کردار) کی طرف متوجہ ہوجاتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں ایشان لکھتے ہیں اے سوٹیبل بوائے (A suitable boy) کی دنیا کی ایک جھلک پیش ہے۔ پیار آپ کو اپنی سرحدوں کے پار جانے پر مجبور کردیتا ہے۔ بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی اے سوٹیبل بوائے (26 جولائی سے بی بی سی ون اور بی بی سی آئی پلیئر پر شروع ہورہا ہے۔
اس پروجیکٹ کولیکر اپنا جو ش و خروش کرتے ہوئے ایشان لکھتے ہیں، اے سوٹیبل بوائے (A suitable boy) میں کام کرنا ایک بے جوڑ تجربہ رہا ہے اور لوگوں کے ذڑیعے اسے دیکھے جانے کو لیکر بہت خوش ہوں۔ مان میرے پڑھے ہوئے سب سے دلچسپ کرداروں میں سے ایک ہے اور اسے پردے پر نبھاکر کافی مزہ آیا ہے۔