انٹرٹینمنٹ ’دل کیا شاہد کپور کو تھپڑ مار دوں‘ ، جب سیٹ پر غصہ سے لال ہوئیں اداکارہ کیا اڈوانی، جانئے وجہ Gallery April 27, 2024 Urdu News18 نئی دہلی : بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے 2 دہائیوں سے زائد پر محیط اپنے کیرئیر میں کئی ہٹ اور کئی فلاپ فلمیں دی ہیں۔ سال 2003 میں انہوں نے فلم عشق وشق سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اداکار کو اس فلم کے لیے بہترین میل ڈیبیو فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا تھا۔ اس کے بعد اداکار کی پہلی سپرہٹ فلم ویواہ 2006میں ریلیز ہوئی ۔ لیکن ان کے کیریئر کی سب سے کامیاب فلموں میں سے ایک ‘کبیر سنگھ’ تھی، جو تیلگو فلم ‘ارجن ریڈی’ کا ریمیک تھی۔ اس فلم میں شاہد کے ساتھ کیارا اڈوانی نظر آئی تھیں۔ فلم کے دوران سیٹ پر کچھ ایسا ہوا تھا کہ اداکارہ دنگ رہ گئی تھیں۔ فائل فوٹو۔ شاہد کپور اور کیارا اڈوانی کی اس جوڑی کو لوگوں نے کافی پسند کیا تھا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سیٹ پر کچھ ایسا ہوا تھا کہ کیارا کو شاہد کو تھپڑ مارنے کا دل تھا ۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کہانی کیا تھی۔ تصویر -@kiaraaliaadvani/Instagram اسکرین پر نظر آئی کبیر سنگھ کی پرتشدد لو اسٹوری کو ناظرین نے پسند کیا تھا، لیکن پردے کے پیچھے کچھ ایسا ہوا کہ تشدد ہوتے ہوتے بچ گیا ۔ فلم کا یہ دلچسپ واقعہ کافی ود کرن کے ایک ایپی سوڈ میں خود کیارا اڈوانی نے بیان کیا تھا۔ تصویر -@kiaraaliaadvani/Instagram اداکارہ نے بتایا تھا کہ ایک دن شوٹنگ کے دوران کچھ ایسا ہوا کہ وہ شاہد کپور کو تھپڑ مارنا چاہتی تھیں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ پورے 8 گھنٹے تک میکرز یہ فیصلہ کرتے رہے کہ شاہد اگلے سین میں کون سے جوتے پہنیں گے۔ تصویر -@kiaraaliaadvani/Instagram کیارا نے بتایا کہ اتنا وقت صرف جوتوں کو دینے کے بعد مجھے ایک بار شاہد کو تھپڑ مارنے کا دل کیا۔ کیارا کی بات سن کر کرن بھی ہنس پڑے اور کہا کہ اگر کوئی مجھے جوتے الگ کرنے کے لیے 8 گھنٹے تک بٹھائے رکھے تو مجھے بھی غصہ آجائے گا اور تھپڑ مارنے کا دل کرے گا۔ یہ سب سن کر شاہد صرف مسکراتے ہوئے نظر آئے ۔ تصویر -@kiaraaliaadvani/Instagram فلم کی بات کریں تو سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا بجٹ 68 کروڑ روپے تھا۔ لیکن جب فلم ریلیز ہوئی تو ‘کبیر سنگھ’ نے باکس آفس پر 370 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ کبیر سنگھ سال 2019 کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی۔ اداکارہ کیارا اڈوانی ۔ (Photo: @kiaraaliaadvani/Instagram) اداکارہ کیارا اڈوانی ۔ (Photo: @kiaraaliaadvani/Instagram) اداکارہ کیارا اڈوانی ۔ (Photo: @kiaraaliaadvani/Instagram) اداکارہ کیارا اڈوانی ۔ (Photo: @kiaraaliaadvani/Instagram) اداکارہ کیارا اڈوانی ۔ (Photo: @kiaraaliaadvani/Instagram) اداکارہ کیارا اڈوانی ۔ (Photo: @kiaraaliaadvani/Instagram) اداکارہ کیارا اڈوانی ۔ (Photo: @kiaraaliaadvani/Instagram) اداکارہ کیارا اڈوانی ۔ (Photo: @kiaraaliaadvani/Instagram) اداکارہ کیارا اڈوانی ۔ (Photo: @kiaraaliaadvani/Instagram) اداکارہ کیارا اڈوانی ۔ (Photo: @kiaraaliaadvani/Instagram) اداکارہ کیارا اڈوانی ۔ (Photo: @kiaraaliaadvani/Instagram) اداکارہ کیارا اڈوانی ۔ (Photo: @kiaraaliaadvani/Instagram) اداکارہ کیارا اڈوانی ۔ (Photo: @kiaraaliaadvani/Instagram) اداکارہ کیارا اڈوانی ۔ (Photo: @kiaraaliaadvani/Instagram)