Tag Archives: Payal Ghosh

پائل گھوش نے وزیر اعظم مودی سے لگائی گہار، یہ مافیا گینگ مجھے مار ڈالے گا

ممبئی: اداکارہ پائل گھوش (Payal Ghosh) ان دنوں فلمساز انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) پر عائد کئے گئے جنسی استحصال کے الزامات کے سبب سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے انوراگ کشیپ (#MeToo on Anurag Kashyap) کو لے کر ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس کے بعد بالی ووڈ میں ہر طرف کھلبلی مچی ہوئی تھی۔ اپنے ٹوئٹ میں اداکارہ نے انوراگ کشیپ پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم مودی (PM Modi) اور وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) سے سیکورٹی کا مطالبہ کیا تھا۔ ایسے میں ایک بار پھر پائل گھوش نے ایک ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی جان کو خطرہ بتایا ہے۔

پائل گھوش نے وزیر اعظم مودی سے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے- ’یہ مافیا گینگ مجھے مار ڈالے گا سر اور میری موت کو خود کشی یاپھر کچھ اور ثابت کردیں گے’۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی پائل گھوش اپنی جان کو خطرہ بتا چکی ہیں۔ اداکارہ کے مطابق، انوراگ کشیپ پر عائد کئے گئے الزامات کے سبب ان کی جان کو خطرہ ہے اور انہیں مارا جاسکتا ہے۔

رچا چڈھا نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاونٹ پر بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی شیئر کی تھی۔
رچا چڈھا نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاونٹ پر بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی شیئر کی تھی۔

وہیں دوسری جانب پائل گھوش اور رچا چڈھا بھی آمنے سامنے ہیں۔ دراصل، پائل گھوش نے گزشتہ دنوں انوراگ کشیپ پر جنسی استحصال کا الزام لگاتے ہوئے اداکارہ نے رچا چڈھا کے نام کا بھی ذکر کیا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے پائل گھوش پر ہتک عزت کا معاملہ درج کیا تھا، جو وہ جیت چکی ہیں۔ رچا چڈھا نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاونٹ پر بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی شیئر کی تھی، جس کے ساتھ انہوں نے لکھا- ’ہم جیت گئے، ستیہ میو جیتے۔ میں بامبے ہائی کورٹ کی شکر گزار ہوں۔ یہ فیصلہ اب عوامی ریکارڈ میں ہے اور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔ آپ سب کی حمایت کے لئے شکر گزار ہوں’۔

سیکریڈ گیمس کی اداکارہ بولیں: انوراگ کشیپ نے بدل دئے تھے سیکس سین، مجھے میسیج کرکے کہی تھی یہ بڑی بات۔۔

ممبئی: بالی ووڈ فلم ساز انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ہمیشہ ہی تنازعات کو لے کر چرچا کا موضوع بنے رہنے والے انوراگ کشیپ پر اداکارہ پائل گھوش (Payal Ghosh) نے جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے۔ وہیں، انوراگ کشیپ نے ان الزامات کو بے بنیاد بتایا ہے۔ اس درمیان تاپسی پنو (Taapsee Pannu) سمیت کئی اداکارہ نے فلمساز انوراگ کشیپ کی حمایت کی ہے۔ اب اداکارہ رادھیکا آپٹے (Radhika Apte) بھی انوراگ کشیپ کی حمایت میں آگئی ہیں۔ وہیں اب سیکریڈ گیمس کی اداکارہ راج شری دیش پانڈے کے بعد اسی سیریز میں کام کر چکیں ایلناز نوروجی نے بھی کھل کر انوراگ کشیپ کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک لمبے پوسٹ میں اپنی بات رکھی جس میں انہوں یہاں تک لکھا ہے کہ انوراگ بطور پروڈیوسر۔ڈائریکٹر سیکریڈ گیمس جیسا سیکس سین رکھنا چاہتے تھے، ویسا نہیں کر پائے تھے کیونہ ایکٹرس اس سے پہلے غیر مطمئن محسوس کر رہی تھیں۔ اس لئے فلم میں انوراگ نے اس سین کو بدل دیا تھا۔

اداکارہ نے کہا میرے غیر مطمئن ہونے پر انوراگ کشیپ سر نے مجھے میسج کیا تھا کہ تم ان سب سے باہر نکلو۔ دکھی مت ہو۔ میں یہ سب دیکھ لوں گا۔ مجھ پر بھروسہ رکھو۔ ایلناز کے مطابق، شوٹ کا دن آیا تو ان کی فکر بڑھی ہوئی تھی لیکن انوراگ نے سب کچھ اتنے بہتر طریقے سے مینیج کیا کہ ان کی آنکھ میں آنسو  آ گئے۔

 

View this post on Instagram

 

I remember I was ready to leave #SacredGames 2 because of a particular Sex scene that I wasn’t comfortable with doing. After much back and forth with the the production house and my team , @anuragkashyap10 sir messaged me and said : “Listen don’t worry I’ll figure it out, just trust me.” I had only shot one day with him for season 1 by then and I wasn’t familiar enough with him to know if I can trust him or no but I just agreed. The day we had to shoot that scene came and I had anxiety the entire time… I knew , now that I am on set they’ll somehow make me do the scene and I won’t be able to say no because I was already told that The Script won’t be changed… I had a feeling I’d have to do the scene even if I didn’t really want to… I was called on set and Anurag sir started briefing me as to how he will shoot it keeping in mind, what I had told him I’m not comfortable doing. I felt like crying , I felt like crying because I didn’t expect him to actually keep my concern in mind.. I didn’t expect him to actually shoot it in a way that I would be comfortable with…i didn’t expect him to make sure we shoot the scene with me keeping my clothes on even though it was written otherwise … I felt like crying because he proved me wrong and kept his word! And once we shot the scene, I did cry in my vanity and I sent him a long message thanking him for being the kind of MAN that he is… we need more men/humans/directors like him in #Bollywood… hell not just Bollywood , but in the entire world! Thank you for allowing me to trust again and making me feel heard and safe on your Set ?? #anuragkashyap

A post shared by Elnaaz Norouzi (@_iamelnaaz_) on


اس سے پہلے اداکارہ راج شری دیش پانڈے نے انوراگ کشیپ پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی پایل گھوش کو منگل کو ایک کھلا خط لکھا اور کہا کہ اگر انوراگ غلط ہیں تو انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی لیکن میٹو کی آر میں جھوت بولنے سے یہ مہم کو کمزور کردے گا۔
وہیں رادھیکا آپٹے نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’انوراگ کشیپ آپ میرے سب سے قریبی دوستوں میں سے ایک رہے ہو۔ آپ نے مجھے ترغیب دی اور ہمیشہ میری حمایت کی ہے۔ آپ کی موجودگی میں ہمیشہ خود کو بے حد محفوظ محسوس کیا ہے۔ آپ ہمیشہ سے میرے بھروسے مند دوست رہے ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔ آپ کو پیار’۔

واضح رہے کہ انوراگ کشیپ ان دنوں اداکارہ پائل گھوش کے ذریعہ عائد کئے گئے جنسی استحصال کے الزامات سے سرخیوں میں ہیں۔ اداکارہ نے گزشتہ 19 ستمبر کو انوراگ کشیپ پر ان کا جنسی استحصال کرنے کا الزام لگاکر سنسنی پھیلا دی۔ اداکارہ کے ان الزامات کے بعد 20 ستمبر کو ایک کے بعد ایک انوراگ کشیپ نے کئی ٹوئٹ کئے اور خود پر عائد ان سنگین الزامات پر ردعمل ظاہر کیا تھا۔ اس درمیان پائل گھوش ان کے خلاف پیر کو ایف آئی آر درج کراسکتی ہیں۔ پائل  گھوش کے وکیل نتن ستپتے نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

اداکارہ پائل گھوش (Payal Ghosh) نے انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) پر جنسی استحصال کا الزام لگانے کے ساتھ اس معاملے میں کئی اور اداکارہ کا نام لیا تھا۔ پائل گھوش نے ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ انوراگ کشیپ نے ان سے 200 سے زیادہ لڑکیوں سے تعلقات بنانے کی بات کہی ہے۔ ان میں رچا گڈھا (Richa Chadda) اور ہما قریشی (Huma Qureshi) بھی شامل ہیں۔ اب اس معاملے میں ہما قریشی نے انوراگ کشیپ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سب میں گھسیٹے جانے پر کافی غصہ آرہا ہے۔

ہما قریشی نے ٹوئٹ کرکے لکھا، ’میں نے انوراگ کشیپ نے 13-2012 میں ساتھ کام کیا تھا۔ وہ اچھے دوست اور ٹیلنٹیڈ ڈائریکٹر ہیں۔ میرے ذاتی تجربے اور میری جانکاری میں انہوں نے مجھ سے یا کسی اور کے ساتھ کبھی غلط برتاو نہیں کیا۔ حالانکہ جو بھی یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس کے ساتھ غلط ہوا اسے اتھارٹیز، پولیس اور عدالت میں رپورٹ کرنی چاہئے۔ میں نے اب تک کمنٹ (تبصرہ) نہیں کیا کیونکہ میں سوشل میڈیا کے جھگڑوں اور میڈیا ٹرائلس میں یقین نہیں رکھتی۔

 

اداکارہ ہما قریشی نے مزید کہا، ’مجھے ان سب میں گھسیٹے جانے پر واقعی غصہ آتا ہے۔ مجھے صرف اپنے لئے ہی نہیں بلکہ ہر اس عورت کے لئے غصہ آتا ہے، جسے سالوں کی محنت اور جدوجہد کے بعد ورک پلیس پر اتنے بے بنیاد اور گھٹیا الزامات میں گھسیٹا جاتا ہے۔ پلیز ان سب باتوں سے دور رہئے’۔

انوراگ کشیپ کی حمایت میں آئیں رادھیکا آپٹے، کہا- آپ کے ساتھ خود کو محفوظ محسوس کیا

ممبئی: بالی ووڈ فلمساز انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ہمیشہ ہی تنازعات کو لے کر چرچا کا موضوع بنے رہنے والے انوراگ کشیپ پر اداکارہ پائل گھوش (Payal Ghosh) نے جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے۔ وہیں، انوراگ کشیپ نے ان الزامات کو بے بنیاد بتایا ہے۔ اس درمیان تاپسی پنو (Taapsee Pannu) سمیت کئی اداکارہ نے فلمساز انوراگ کشیپ کی حمایت کی ہے۔ اب اداکارہ رادھیکا آپٹے (Radhika Apte) بھی انوراگ کشیپ کی حمایت میں آگئی ہیں۔

رادھیکا آپٹے نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’انوراگ کشیپ آپ میرے سب سے قریبی دوستوں میں سے ایک رہے ہو۔ آپ نے مجھے ترغیب دی اور ہمیشہ میری حمایت کی ہے۔ آپ کی موجودگی میں ہمیشہ خود کو بے حد محفوظ محسوس کیا ہے۔ آپ ہمیشہ سے میرے بھروسے مند دوست رہے ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔ آپ کو پیار’۔

 

جنسی استحصال کے الزامات سے گھرے ہیں انوراگ کشیپ

واضح رہے کہ انوراگ کشیپ ان دنوں اداکارہ پائل گھوش کے ذریعہ عائد کئے گئے جنسی استحصال کے الزامات سے سرخیوں میں ہیں۔ اداکارہ نے گزشتہ 19 ستمبر کو انوراگ کشیپ پر ان کا جنسی استحصال کرنے کا الزام لگاکر سنسنی پھیلا دی۔ اداکارہ کے ان الزامات کے بعد 20 ستمبر کو ایک کے بعد ایک انوراگ کشیپ نے کئی ٹوئٹ کئے اور خود پر عائد ان سنگین الزامات پر ردعمل ظاہر کیا تھا۔ اس درمیان پائل گھوش ان کے خلاف پیر کو ایف آئی آر درج کراسکتی ہیں۔ پائل  گھوش کے وکیل نتن ستپتے نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

انوراگ کشیپ کی سابق اہلیہ کا آیا ردعمل، پائل گھوش کے الزام کو بتایا گھٹیا ہتکھنڈا

ممبئی: اداکارہ پائل گھوش نے فلمساز انوراگ کشیپ پر جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی نے انصاف اور تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں، انوراگ کشیپ پر جنسی استحصال کا الزام لگائے جانے کے بعد ان کی سابق اہلیہ اور فلم ایڈیٹر آرتی بجاج کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے پائل گھوش کے الزام کو ’گھٹیا ہتھکنڈہ’ قرار دیا۔

آرتی بجاج نے انسٹا گرام پر پوسٹ کیا، ’انوراگ کشیپ آپ راک اسٹار ہیں، جیسے آپ خواتین کو با اختیار بناتے ہیں، ویسا کرنا اور ان سبھی کے لئے محفوظ مقامات تیار کرنا جاری رکھیں۔ میں سب سے پہلے اسے ہماری بیٹی کے ساتھ دیکھتی ہوں۔ دنیا میں ذرا سی بھی ایمانداری نہیں بچی ہے اور دنیا بیکار لوگوں سے بھری ہوئی ہے۔ آرتی بجاج نے کہا کہ اگر سبھی لوگ، جو دوسروں سے نفرت کرنے میں اپنی توانائی لگاتے ہیں، اگر اس کا مثبت استعمال کرتے تو یہ دنیا بہتر ہوتی’۔

 

آرتی بجاج نے کہا، ’اب تک کا سب سے گھٹیا اسٹنٹ، پہلے اس پر مجھے غصہ آیا اور پھر ہنسی آگئی۔ میں دکھی ہوں کہ آپ کو اس سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ یہی ان کی سطح ہے۔ ہمیشہ اونچائی پر رہیں اور اپنی آواز اٹھانا جاری رکھیں۔ ہم آپ کو پیار کرتے ہیں’۔

پائل گھوش کی مدد کو آگے آیا این سی ڈبلیو، مانگی تحریری شکایت

واضح رہے کہ پائل گھوش کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے خواتین کمیشن کی صدر ریکھا شرما نے مدد کا بھروسہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل رات میں نے پائل گھوش کے ٹوئٹ کو دیکھا، جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ سال 2015 میں ان کا جنسی استحصال کیا تھا۔ اس معاملے میں انہیں ایک تحریری شکایت بھیجنی ہوگی۔ جس کے بعد ہم اس معاملے کو دیکھیں گے۔