انٹرٹینمنٹ ’ ان سے خوبصورت کوئی تھا ہی نہیں‘، 15 سال میں شادی، 18 سال میں بنی ماں، ونود کھنہ کی دیوانی تھی یہ مشہور اداکارہ Gallery April 27, 2024 Urdu News18 نئی دہلی : 70 کی دہائی کی وہ ٹاپ اداکارہ جو نہ صرف اپنی اداکاری سے بلکہ اپنی خوبصورتی سے بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتی تھیں۔ جب وہ روتی تھیں تو تھیٹر میں لوگ رو پڑتے تھے۔ وہ جب بھی ہنستی تھیں تو تھیٹر تالیوں سے گونج اٹھتا تھا۔ اپنے دور میں انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ معصوم صورت اور خوبصورت مسکراہٹ والی وہ ٹاپ اداکارہ موسمی چٹرجی تھیں۔ اپنے دور میں، انہوں نے دھرمیندر، جیتندر اور ونود کھنہ جیسے ہر بڑے لیجنڈ اداکار کے ساتھ کام کیا۔ ان کی شادی بہت چھوٹی عمر میں ہو گئی تھی۔ موسمی چٹرجی کی شادی بہت کم عمر میں ہوگئی تھی، ان کی شادی محض 15 سال کی عمر میں ہوئی اور 18 سال کی عمر میں انہوں نے اپنے پہلے بچے کو جنم دیا۔ اس کے بعد ہی انہوں نے فلمی دنیا کا رخ کیا۔ وہ دیوآنند کی بھی بڑی مداح رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ آج بھی وہ دیوآنند پر فدا ہیں۔ موسمی 70-80 کی دہائی کے سپر اسٹار ونود کھنہ کے لک کی دیوانی تھیں۔ کپل شرما کے شو میں کپل نے ان سے پوچھا تھا کہ اس دور کا سب سے خوبصورت اداکار کون ہوا کرتے تھے؟ تو انہوں نے کہا کہ ونود کھنہ کی طرح ہینڈسم کوئی تھا ہی نہیں ، ان کا لک اصل میں ہیرو جیسا تھا ۔ وہ اس دور کے سب سے خوبصورت اداکار تھے ۔ موسمی چٹرجی اپنی اداکاری کے علاوہ اپنی بنداس طبیعت کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ ایک بار انہوں نے دھرمیندر کے بیٹے سنی دیول کو اس طرح ڈانٹ پلائی تھی کہ وہ دنگ رہ گئے تھے۔ انہوں نے سنی دیول کی اس وقت کلاس لگا دی تھی جب وہ فلم گھائل کے سیٹ پر تھوڑی دیر سے آئے تھے۔ اپنی شرائط پر کام کرنے والی موسمی اپنی بات رکھنے کیلئے کسی سے بھی اڑ جاتی تھیں۔ ۔ دراصل ریکھا نے ان کے ساتھ 1978 میں ریلیز ہوئی فلم بھولا بھالا میں کام کیا تھا اور فلم کے ٹائٹل میں موسمی چٹرجی کے نام سے پہلے ریکھا کا نام رکھا گیا تھا۔ اس سے وہ اس قدر ناراض ہوگئی تھیں کہ انہوں نے کھل کر ریکھا کی ذاتی زندگی پر تنقید کردی تھی۔ کچھ عرصہ پہلے بھی ایک تقریب کے دوران انہوں نے جیا بچن پر طنز کیا تھا۔ دراصل پیپرازی ویڈیو بنا رہے تھے اور پھر انہوں نے سنا کہ کیمرہ مین انہیں گھومنے کو کہہ رہے ہیں، انہوں نے کھل کر کہا کہ میں جیا بچن نہیں ہوں۔ میں آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں۔ ان کا یہ ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہوا تھا۔