انٹرٹینمنٹ بغیر شادی کے ہوئی حاملہ، پھر مشہور اداکارہ نے 10 سال بعد شوہر کو دکھایا ٹھینگا، اب 7 سال چھوٹے اداکار پر آیا دل Gallery April 26, 2024 Urdu News18 نئی دہلی : بالی ووڈ کی وہ باصلاحیت اداکارہ جس نے اسکرین پر اداکاری کے ساتھ ساتھ فلم سازی میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ لیکن پھر بھی وہ انڈسٹری کی اسٹار اداکارہ جیسا قد حاصل نہیں کر سکیں۔ شادی کے بعد طلاق کا دکھ بھی سہنا پڑا۔ اب اجے دیوگن کی ہیروئن کا دل خود سے 7 سال چھوٹے اداکار پر آ گیا ہے۔ ہندی اور بنگالی فلموں میں کام کرچکی ہندی سنیما کی یہ معروف اداکارہ دو نیشنل فلم ایوارڈ اور تین فلم فیئر ایوارڈز کی فاتح ہیں۔ فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والی یہ اداکارہ آزاد فلموں میں اپنے کام کی وجہ سے جانی جاتی ہے، وہ مشہور اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ کونکنا سین شرما ہیں۔ کونکنا کا شمار انڈسٹری کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اب تک انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی مشہور کردار ادا کیے ہیں جو شائقین کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں۔ تاہم پیشہ ورانہ زندگی میں کامیاب اس اداکارہ کی ذاتی زندگی زیادہ کامیاب نہیں رہی۔ (تصویر: Instagram@konkona) کونکنا اپنے کام سے زیادہ اپنے افیئرز کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ فی الحال وہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر الگ رہ رہی ہیں اور دوبارہ محبت کی طرف قدم بڑھا رہی ہیں۔ (تصویر: Instagram@konkona) کونکنا سین شرما نے اپنی اداکاری کے دم پر انڈسٹری میں ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ وہ ہر کردار کو سو فیصد دینے کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے اب تک جو بھی کردار ادا کیا ہے اس کے لیے انہوں نے خوب داد حاصل کی ہے۔ (تصویر: Instagram@konkona) کونکنا نے 2007 میں رنویر شوری کو ڈیٹ کیا تھا۔ دونوں ایک ساتھ رہنے لگے۔ اے بی پی میں شائع ایک خبر کے مطابق 2010 میں اداکارہ بغیر شادی کے حاملہ ہوگئی تھیں۔ بعد ازاں سال 2010 میں رنویر اور کونکنا کی شادی ہوئی تھی۔ سال 2011 میں کونکنا نے بیٹے ہارون کو جنم دیا اور شادی کے 10 سال بعد دونوں نے علاحدگی اختیار کرلی۔ دونوں نے طلاق لے لی تھی (تصویر: Instagram@konkona) خبر یہ بھی ہے کہ کونکنا کی زندگی میں ایک بار پھر بہار آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کونکنا مشہور اداکار امول پراشر کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ امول کونکنا سے 7 سال چھوٹے ہیں۔ دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ (تصویر: Instagram@konkona) اداکارہ کونکنا سین شرما ۔ (Photo: @konkona/Instagram) اداکارہ کونکنا سین شرما ۔ (Photo: @konkona/Instagram) اداکارہ کونکنا سین شرما ۔ (Photo: @konkona/Instagram) اداکارہ کونکنا سین شرما ۔ (Photo: @konkona/Instagram) اداکارہ کونکنا سین شرما ۔ (Photo: @konkona/Instagram) اداکارہ کونکنا سین شرما ۔ (Photo: @konkona/Instagram) اداکارہ کونکنا سین شرما ۔ (Photo: @konkona/Instagram) اداکارہ کونکنا سین شرما ۔ (Photo: @konkona/Instagram) اداکارہ کونکنا سین شرما ۔ (Photo: @konkona/Instagram) اداکارہ کونکنا سین شرما ۔ (Photo: @konkona/Instagram) اداکارہ کونکنا سین شرما ۔ (Photo: @konkona/Instagram) اداکارہ کونکنا سین شرما ۔ (Photo: @konkona/Instagram) اداکارہ کونکنا سین شرما ۔ (Photo: @konkona/Instagram)
No Category, انٹرٹینمنٹ سیٹ پر ساتھی اداکار کو دل دے بیٹھی یہ مشہور اداکارہ، چپ چاپ کرلی شادی، پانچ سالوں میں ٹوٹا رشتہ، اب جی رہی ایسی زندگی Gallery January 14, 2024 Urdu News18 برسوں پہلے اداکارہ کی زندگی میں محبت نے دستک دی تھی۔ سیٹ پر ان کی ملاقات اپنے ساتھی اداکار سے ہوئی تھی اور رفتہ رفتہ ملاقاتوں کا سلسلہ پیار تک پہنچ گیا اور دونوں نے اپنا رشتہ مکمل کرتے ہوئے شادی کر لی لیکن شادی کے چند سال بعد ہی ان کی زندگی بکھرنے لگی۔ تصویر: instagram@konkona فلم ‘مکسڈ ڈبلز’ سال 2006 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں رنویر شوری اور کونکنا سین شرما نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی دوستی فلم کی اسکرپٹ پڑھنے کے دوران شروع ہوئی تھی اور شوٹنگ کے دوران دونوں نے اکثر ایک ساتھ وقت گزارا اور اسی دوران ان کا پیار پروان چڑھا تھا ۔ تصویر: instagram@konkona کونکنا سین شرما اور رنویر شوری ‘مکسڈ ڈبلز’ میں ایک ساتھ کام کرتے ہوئے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے اور فلم کی ریلیز کے بعد دونوں نے لیو ان ریلیشن شپ میں رہنا شروع کر دیا تھا، لیکن بالی ووڈ کی دنیا کے اکثر جوڑوں کی طرح دونوں نے اپنے رشتہ کو دنیا سے پوشیدہ رکھا تھا۔ تصویر: instagram@konkona کئی سالوں تک ڈیٹنگ اور اپنے رشتے کے بارے میں خاموشی اختیار کرنے کے بعد دونوں نے اچانک اپنی منگنی کا اعلان کرکے اپنے رشتے کو آفیشیل کر دیا تھا۔ ان کی منگنی کے کچھ عرصے بعد جوڑے نے 2010 میں شادی کر لی تھی۔ تصویر: instagram@konkona کونکنا سین شرما اور رنویر شوری نے 2010 میں ایک پرائیویٹ تقریب میں خاموشی سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے کی شادی میں صرف قریبی دوست اور خاندان کے افراد نے ہی شرکت کی تھی۔ اداکارہ نے شادی کے ایک سال بعد اپنے پہلے بچے کو جنم دیا تھا۔ تصویر: instagram@konkona 2011 میں اداکارہ کے یہاں بیٹے ہارون کی پیدائش ہوئی تھی۔ بیٹے کی پیدائش کے فوراً بعد جوڑے کے درمیان اختلافات شروع ہوگئے تھے، جس کے بعد سال 2015 میں دونوں میں علاحدگی اختیار کرلی تھی۔ حالانکہ جوڑے کا سال 2020 میں باضابطہ طور پر طلاق ہوا تھا۔ تصویر: instagram@konkona کونکنا سین شرما سے طلاق کی بابت بات کرتے ہوئے اداکار رنویر شوری نے کہا تھا کہ وہ خود کو ہی طلاق کی وجہ سمجھتے ہیں، لیکن ابھی بھی دونوں اپنے بیٹے کی پرورش ایک ساتھ کرتے ہیں۔ رنویر اور کونکنا کے پاس بیٹے کی مشترکہ تحویل ہے۔ تصویر: instagram@konkona