Tag Archives: IMF

آئی ایم ایف نے ہندوستان کی اقتصادی کارکردگی کی ستائش کی، ملک کو ‘اسٹار پرفارمر’ قرار دیا

نئی دہلی : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے عالمی چیلنجوں کے درمیان ہندوستان کی اقتصادی طاقت اور ترقی کی ستائش کی ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنی سالانہ آرٹیکل IV مشاورتی رپورٹ میں کہا کہ ہندوستان ایک ‘اسٹار پرفارمر’کے طور پر ابھرا ہے۔ آئی ایم ایف نے اندازہ لگایا ہے کہ ہندوستان عالمی ترقی میں 16 فیصد سے زیادہ کا اپنا کردار ادا کرے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرأتمندانہ بڑی اقتصادی پالیسیوں سے مدد حاصل کرتے ہوئے ہندوستان اس سال دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں میں سے ایک بننے کی راہ پر گامزن ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرنے کے لیے ضروری لاجسٹکس تیار کرنے پر بہت زور دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘‘حکومت نے کئی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ہیں، جن میں سب سے نمایاں ڈیجیٹلائزیشن ہے، جو کئی سالوں سے بڑھ رہی ہے اور اس نے ہندوستان کو مستقبل میں بہتر پیداواری اور ترقی کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔’’ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے رواں مالی سال کے دوران ہندوستانی معیشت کی شرح نمو 6.3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ‘‘اگر جامع اصلاحات نافذ کی جاتی ہیں، تو ہندوستان میں محنت اورافرادی قوت کے بڑھے ہوئے تعاون کے ساتھ اور بھی زیادہ ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔’’ انہوں نے سفارش کی کہ پالیسی کی ترجیحات کو مالیاتی پیش بندیوں کو دوبارہ متحرک کرنے، قیمتوں میں استحکام حاصل کرنے، مالیاتی استحکام کو برقرار رکھنے، اور جامع ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ذریعہ جامع ترقی کو تیز کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھئے: روہنگیامسلمانوں کے’فرضی ہندوستانی’بننےپرکشمیرمیں بڑی کارروائی! جانئےکتنی گرفتاریاں ہوئیں؟

یہ بھی پڑھئے:  وزیراعظم مودی نے نیتن یاہو سے کی گفتگو، جانئے اسرائیل۔ حماس جنگ کو لے کر کیا ہوئی بات؟

آئی ایم ایف نے آر بی آئی کے فعال مانیٹری پالیسی کے موقف اور قیمتوں کے استحکام کے لیے مضبوط عزم کی بھی تعریف کی ہے۔ آئی ایم ایف نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ غیر جانبدار مانیٹری پالیسی کا موقف،جو ڈیٹا پر مبنی نقطہ نظر پر مبنی ہے، مناسب ہے اور اسے آہستہ آہستہ افراط زر کو ہدف پر واپس لایا جانا چاہیے۔

آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے اجناس کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد بڑھی ہوئی افراط زر کو کم کرنے کے لیے 2022-23 میں پالیسی ریپو ریٹ کو 250 بیس پوائنٹس سے بڑھا کر 6.5 فیصد کر دیا ہے۔

ٹویٹر کے کئی ملازمین کی برطرفی، برطرف ملازمین نے یوں کیا آخری الوداعی اور جذباتی ٹوئٹ! 

جیسے ہی ٹویٹر نے اپنے ملازمین کے برطرفی کا اعلان ہے، ٹویٹر کے متعدد ملازمین اپنی آخری الوداعی پوسٹ کیا۔ انھوں نے اظہار تشکر کرنے کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور جذباتی ٹوئٹ کیا۔ اب اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ ایلون مسک نے آپریٹنگ اخراجات کو کم کرنے کے لیے کئی ملازمین کو برطرف کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر کی طاقت میں کمی کے بارے میں بدقسمتی سے اس وقت کوئی چارہ نہیں جب کمپنی کو ایک دن میں چار ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو رہا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص کو 3 ماہ کی علیحدگی کی پیشکش کی گئی تھی، جو کہ قانونی طور پر 50 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 44 بلین امریکی ڈالر میں خریدا ہے۔ اس سودے کے بعد بلو ٹک ویریفکیشن کے لیے 8 ڈالر یعنی قریب 660 روپے فی ماہ کی رقم مقرر کی گئی ہے۔ ایلون مسک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ٹوئٹر انٹرنیٹ پر سب سے دلچسپ جگہ ہے، اس لیے آپ ابھی اس ٹوئٹ کو پڑھ رہے ہیں۔

کمپنی بغیر نوٹس کے ملازمین کو فارغ کرنے پر کلاس ایکشن مقدمہ کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔ دریں اثنا جیسے ہی ملازمین (بشمول ہندوستان میں مقیم) آہستہ آہستہ اپنی قسمت کا پتہ لگا رہے ہیں، بہت سے لوگ ٹوئٹر پر اپنے سفر اور اپنی جذباتی حالت کے بارے میں ٹویٹ کرنا شروع کر رہے ہیں۔


ٹیک کرش کے مطابق کیلیفورنیا کے شمالی ضلع کے لیے امریکی ضلعی عدالت میں ایک کلاس ایکشن مقدمہ دائر کیا گیا تھا اور اس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیڈرل ورکر ایڈجسٹمنٹ اور ری ٹریننگ نوٹیفکیشن ایکٹ اور کیلیفورنیا وارن ایکٹ دونوں میں 60 دن کے نوٹس کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: 

دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر حصولیابی کے فوری بعد سی ای او پراگ اگروال سمیت تین بڑے عہدیداروں کو برخوست کردیا۔ اب اس کمپنی کے آدھے ملازمین کی نوکریوں پر تلوار لٹکی ہے۔ امریکی میڈیا ہاوس بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق وہ 3700 ٹوئٹر ملازمین کو باہر کا راستہ دکھا سکتے ہیں۔