Tag Archives: hasin jahan
حسین جہاں کا درد نہیں ہورہا کم، محمد سمیع کو بتایا ’بزدل آدمی‘، کہا: ’لیجنڈ کرکٹر کبھی بیٹی کو…‘
دلہن سی سجی سنوری نظر آئی حسین جہاں، لوگوں نے پوچھا سندور کس کے نام کا؟ اب دیا یہ جواب
شکست کے بعد محمد شامی کا شرم سے جھکا سر، اہلیہ حسین جہاں بھی ہوئیں اداس، بولی- ‘کتنے بھی دکھ آئیں، آخر میں…’
عید پر جم کر ڈانس کرتی نظر آئیں حسین جہاں ، محمد سمیع نے ایسے دی مبارکباد
ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع (Mohammed Shami) کی اہلیہ حسین جہاں (Hasin Jahan) جب سے اپنے شوہر سے تنازع کے بعد الگ ہوئی ہیں ، تبھی سے ان سے کئی لوگ ناراض ہیں اور سوشل میڈیا پر مسلسل انہیں ٹرول کیا جاتا ہے ۔ وہ جب بھی سوشل میڈیا پر کوئی تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ کرتی ہیں ، تو لوگ انہیں ٹرول کرنے کا موقع نہیں چھوڑتے ہیں ۔ پیر کو عید کے موقع پر بھی ایسا ہی کیا گیا ۔ کچھ لوگوں نے انہیں ٹرول کرنے کی کوشش کی ہے ۔
پیر کو عید کے موقع پر حسین جہاں نے اپنے ہی انداز میں فینس کو مبارکباد دی ۔ حسین جہاں نے ایک گانے پر ڈانس کیا اور اس گانے کے بول تھے : میری گوری گوری بانہیں ، بانہوں میں آجانا ، اب کیسا گھبرانا ہے اور کیسا شرمانا ۔۔۔۔ ۔ حسین جہاں نے اس ویڈیو میں اپنے چہرے پر ایک کارٹون کیریکٹر کی تصویر بھی لگائی تھی ۔ حسین جہاں کا یہ ویڈیو کچھ لوگوں کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے حسین جہاں کو ٹرول کرنے کی کوشش کی ۔ حسین جہاں کے ویڈیو پر کچھ فین نے لکھ دیا : پاگل عورت شرم کرو ۔ ایک فین نے تو ان کے ڈانس پر ہی سوال کھڑا کردیا ۔
بتادیں کہ رمضان المبارک کے دوران بھی حسین جہاں نے کچھ ویڈیوز پوسٹ کئے تھے ، جس پر لوگوں نے ان کے خلاف فحش تبصرے کئے تھے ۔ لیکن حسین جہاں نے اپنے ہی انداز میں انہیں جواب دیا تھا ۔ اب عید کے موقع پر بھی وہ لوگ حسین جہاں کو ٹرول کرنے سے باز نہیں آرہے ہیں ۔
محمد سمیع نے ایسے دی عید کی مبارکباد
جہاں ایک طرف حسین جہاں نے ڈانس کے ذریعہ عید کی مبارکباد دی تو وہیں ان کے شوہر محمد سمیع نے بھی اپنے فینس کو عید کی مبارکباد دی ۔
محمد سمیع نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا عید مبارک ۔ اللہ آپ لوگوں کی بھی خواہشوں اور خوابوں کو پورا کرے ۔
بولڈ بکنی میں کچھ اس انداز میں نظر آئی تیز گیند باز محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں ، کہا : جلنے کیلئے تیار ہوجاو
کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈٓاون کے دوران سبھی لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں ، جس میں ٹیم انڈیا کے کرکٹر محمد سمیع بھی شامل ہیں ۔ ہندوستان کے تیز گیند باز محمد سمیع (Mohammed Shami) لاک ڈاون کے دوران انسٹاگرام پر لائیو آکر اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں بھی انسٹاگرام پر کافی سرگرم ہیں اور وہ بھی روزانہ کوئی نہ کوئی ویڈیو یا تصویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ حسین جہاں نے پیر کو بھی ایک ویڈیو پوسٹ کیا ، جس میں وہ کئی لوگوں کو کرارا جواب دے رہی ہیں ۔
حسین جہاں (Hasin Jahan) نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے ، جس میں وہ بکنی میں فوٹو شوٹ کرارہی ہیں ۔ یہ ویڈیو کافی پرانا ہے ، جب وہ ماڈل ہوا کرتی تھی ۔ اس ویڈیو کا کیپشن انتہائی دلچسپ ہے ۔ ویڈیو میں حسین جہاں نے لکھا : تیار ہوجاو جلنے کیلئے اور کھجلانے کیلئے ۔
حسین جہاں کا یہ کیپشن ان لوگوں پر طنز ہے جو ان کی تصاویر اور ویڈیو پر اکثر سوالات کھڑے کردیتے ہیں ۔ دراصل حسین جہاں جب بھی اپنا کوئی ویڈیو پوسٹ کرتی ہیں ، تو کچھ شدت پسند لوگ ان پر فحش تبصرے کرنے لگتے ہیں ۔ ساتھ ہی وہ حسین جہاں کو مشورہ دیتے ہیں کہ رمضان کے مقدس ماہ میں ایسی حرکتیں نہ کریں ۔ حالانکہ حسین جہاں انہیں جواب دیتی رہتی ہیں ۔ یہ ویڈیو بھی اسی جواب کا حصہ ہے ۔