Tag Archives: Arbaaz Khan
شوری خان سے ارباز خان نے کی دوسری شادی تو والد سلیم خان نے کہا: ’کوئی چیز معنی نہیں رکھتی اگر…‘
ارباز خان نے شیئر کی دوسری اہلیہ شوری خان کے ساتھ پہلی تصویر، بیٹا بھی ساتھ آیا نظر
Arbaaz Khan: ارباز خان 56سال کی عمرمیں دوسری باربنےدولہا،میک اپ آرٹسٹ شورہ خان سےکیانکاح
نئی دہلی:سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز خان اپنی فلموں سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ آج یہ اداکار 56 سال کی عمر میں دوسری بار دولہا بنے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی شادی کے رسومات مکمل ہوگئی ہیں اور ان کے نکاح میں شرکت کے لیے فلمی دنیا کے کئی بڑے ستارے بھی پہنچ چکے ہیں۔ ارباز خان اپنی بہن ارپیتا خان کے گھر ایک چھوٹی سی تقریب میں دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ان کے اہل خانہ سمیت بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے بھی ارپیتا خان کے گھر پر اپنی موجودگی درج کرائی۔
View this post on Instagram
ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کے بیٹے ارہان بھی اپنے والد کی دوسری شادی میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔ ارہان کے علاوہ ارباز خان کے چھوٹے بھائی سہیل کے بیٹے، ان کے والد سلیم خان، والدہ سلمیٰ، بھائی سلمان، بہن الویرا اور بہنوئی اتل اگنی ہوتری کو ارپیتا خان کے گھر جاتے دیکھا گیا۔
ارباز خان آج گھر والوں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں میک اپ آرٹسٹ شورہ خان سے نکاح کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا کافی عرصے سے ڈیٹنگ کر رہا تھا۔ ارباز خان نے اداکارہ ملائکہ اروڑہ سے 1998 میں شادی کی۔ سیٹ پر اس جوڑے کی ملاقات ہوئی تھی اور تقریباً 19 سال تک شادی کے بعد 2017 میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ سے طلاق کے بعد ارباز خان ماڈل جارجیا اینڈریانی کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ یہ جوڑا 3 سال تک ڈیٹنگ کرتا رہا لیکن پھر اچانک ان کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ ارباز خان کے ساتھ اپنے بریک اپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جارجیا اینڈریانی نے کہا تھا کہ انہیں یہ پسند نہیں کہ لوگ انہیں ارباز خان کی گرل فرینڈ کے طور پر پہچانیں۔
پھر دولہا بنیں گے سلمان خان کے بھائی، طے ہوئی 56 سال کے ارباز کی شادی، 6 سال پہلے طلاق اور حال ہی میں ہوا تھا بریک اپ
ارباز خان کی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی نے شادی کو لے کر توڑی خاموشی ، بیٹے ارحان کے بارے میں یہی یہ بات
بالی ووڈ اداکار ارباز خان کی گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی ویلکم ٹو بجرنگ پور سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کرنے جارہی ہیں ۔ دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے ۔ حال ہی میں جارجیا نے ارباز کے بیٹے ارحان خان پر بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا اور ارحان کا موازنہ میں نے پیار کیا فلم کے سلمان خان کے ساتھ کرڈالا ۔
بامبے ٹائمس کو دئے ایک انٹرویو کے دوران جارجیا نے اپنے اور ارباز کے رشتے کے بارے میں کھل کر باتیں کیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی میں خوابوں کی دنیا میں ہوتی ہوں تو ارباز مجھے حقیقی دنیا میں واپس لاتے ہیں اور ان کا مثبت انداز مجھے کافی پسند ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں اپنی پریوں کی دنیا میں رہتی ہوں جبکہ وہ حقیقی دنیا میں جیتے ہیں ۔ جارجیا اینڈریانی نے کہا کہ مجھے ارباز کی ہنسی پسند ہے ، ہم جب بھی ساتھ ہوتے ہیں ، ہمیں بہت مزہ آتا ہے ۔
اس بات چیت کے دوران انہوں نے ارباز کے بیٹے ارحان کے بارے میں بھی بات چیت کی ۔ جارجیا نے کہا کہ ارحان بہت اچھا لڑکا ہے اور وہ بالکل اپنے والد کی طرح ہی ہے ۔ ہم جب بھی ملتے ہیں ، ہنسی مذاق کرتے ہیں ۔ انہوں نے ارحان کا موازنہ سلمان خان سے کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سلمان خان کی فلم میں نے پیار کیا دیکھی ہے اور ابھی کا ارحان اس وقت کے سلمان کی یاد دلا دیتا ہے ۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا اور ارباز خان کا شادی کا کوئی ارادہ ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ ابھی جیسا چل رہا ہے ، وہ اسی کے ساتھ چل رہی ہیں ۔ شادی کا اگر کوئی پروگرام ہوگا تو ان چیزوں کے بارے میں بھی بتایا جائے گا ۔
قابل ذکر ہے کہ ارباز خان جارجیا کو تقریبا دو سالوں سے ڈیٹ کررہے ہیں اور اس بات کا 2018 میں اعتراف بھی کرچکے ہیں ۔ ارباز نے کہا تھا کہ میں بلا جھجھک کہہ سکتا ہوں کہ جارجیا اینڈریانی میری زندگی میں ہیں ، جو ایک دوست کی طرح ہیں اور میں اس کو ڈیٹ کر رہا ہوں ۔ ہاں ہم ساتھ میں ہیں ۔