سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز خان

Arbaaz Khan: ارباز خان 56سال کی عمرمیں دوسری باربنےدولہا،میک اپ آرٹسٹ شورہ خان سےکیانکاح

نئی دہلی:سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز خان اپنی فلموں سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ آج یہ اداکار 56 سال کی عمر میں دوسری بار دولہا بنے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی شادی کے رسومات مکمل ہوگئی ہیں اور ان کے نکاح میں شرکت کے لیے فلمی دنیا کے کئی بڑے ستارے بھی پہنچ چکے ہیں۔ ارباز خان اپنی بہن ارپیتا خان کے گھر ایک چھوٹی سی تقریب میں دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ان کے اہل خانہ سمیت بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے بھی ارپیتا خان کے گھر پر اپنی موجودگی درج کرائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)


ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کے بیٹے ارہان بھی اپنے والد کی دوسری شادی میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔ ارہان کے علاوہ ارباز خان کے چھوٹے بھائی سہیل کے بیٹے، ان کے والد سلیم خان، والدہ سلمیٰ، بھائی سلمان، بہن الویرا اور بہنوئی اتل اگنی ہوتری کو ارپیتا خان کے گھر جاتے دیکھا گیا۔

ارباز خان آج گھر والوں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں میک اپ آرٹسٹ شورہ خان سے نکاح کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا کافی عرصے سے ڈیٹنگ کر رہا تھا۔ ارباز خان نے اداکارہ ملائکہ اروڑہ سے 1998 میں شادی کی۔ سیٹ پر اس جوڑے کی ملاقات ہوئی تھی اور تقریباً 19 سال تک شادی کے بعد 2017 میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ سے طلاق کے بعد ارباز خان ماڈل جارجیا اینڈریانی کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ یہ جوڑا 3 سال تک ڈیٹنگ کرتا رہا لیکن پھر اچانک ان کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ ارباز خان کے ساتھ اپنے بریک اپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جارجیا اینڈریانی نے کہا تھا کہ انہیں یہ پسند نہیں کہ لوگ انہیں ارباز خان کی گرل فرینڈ کے طور پر پہچانیں۔