Trending, وطن نامہ ’سیما حیدر چور اور کریمنل ہے … پھانسی کے پھندے تک لے جاوں گا‘، پاکستانی شوہر غلام حیدر نے کھویا آپا Gallery January 8, 2024 Urdu News18 سیما حیدر کے ہندوستان آنے کے بعد پاکستان میں رہنے والے ان کے شوہر غلام حیدر نے سوشل میڈیا پر اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے۔ اس چینل کے ذریعے غلام حیدر ہندوستان اور پاکستان کے لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ حال ہی میں غلام حیدر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ حکومت ہند سے اپیل کرتے نظر آ رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طرف غلام حیدر ہندوستانی حکومت سے اپنے بچوں کو واپس پاکستان بھیجنے کی اپیل کر رہے ہیں تو وہیں دوسری جانب وہ ویڈیو میں سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ اور نیترپال کو وارننگ دیتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔ غلام حیدر نے ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ وہ جلد ہی پاکستان سے ہندوستان آئیں گے۔ غلام حیدر نے سیما حیدر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے بچوں کو پاکستان سے غیر قانونی طور پر ہندوستان لے گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کو لینے ہندوستان ضرور جاؤں گا، مجھے ہندوستان کے لوگوں اور ہندوستان کے قوانین پر پورا بھروسہ ہے۔ وہ میری لڑائی میں میرا ساتھ ضرور دیں گے ۔ غلام نے سیما حیدر پر کئی الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ سیما حیدر چور ہے… ایک مجرم ہے، وہ میری جائیداد اور گھر بیچ کر ہندوستان بھاگ گئی ہے، جس کی وجہ سے آج میں سڑک پر ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک دن میں تمہیں پھانسی کے پھندے تک لے جاؤں گا۔ یہ میری زندگی کا مقصد بن چکا ہے۔ غلام حیدر نے کہا کہ مجھے مودی جی اور یوگی جی کے ساتھ ساتھ پاکستان حکومت پر بھی پورا بھروسہ ہے۔ انہوں نے سچن مینا، اے پی سنگھ، نیترپال کو بھی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھو، تم لوگ جو کچھ بھی کر رہے ہو اور جو کچھ تم نے اب تک کیا ہے، غلام حیدر تم سب کو اس کی سزا دلوا کر رہے گا ۔