وزیر اعظم نریندر مودی نے نیٹ ورک 18 کی صحافی پالکی شرما کی تعریف کی ہے۔ (Screengrab)

فرسٹ پوسٹ کی ایڈیٹر پالکی شرما نے آکسفورڈ میں پیش کی تھی ہندوستان کی سچائی، وزیراعظم مودی نے کی تعریف

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے نیٹ ورک 18 کی صحافی پالکی شرما کی تعریف کی ہے۔ پالکی شرما نے تقریباً ایک سال قبل برطانیہ میں ایک شاندار تقریر میں ڈیٹا اور کہانیوں کے ذریعے ہندوستان کی کامیابی کی کہانی کو اجاگر کیا تھا جو اب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو چکی ہے۔

پالکی شرما کی سراہنا کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے جمعرات کو ایکس پر لکھا: آپ نے ہندوستان بھر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تبدیلیوں کی ایک شاندار جھلک پیش ہے” ۔ نیز وزیراعظم مودی فرسٹ پوسٹ کی منیجنگ ایڈیٹرپالکی شرما کو ٹیگ بھی کیا۔ بتادیں کہ وزیراعظم پوسٹ سے چند گھنٹے پہلے جیسے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پالکی شرما کی تقریر کا ویڈیو بڑے پیمانے پر شیئر ہونا شروع ہوا تو شرما نے خود ایکس پر کہا کہ وہ اس ردعمل کیلئے “مشکور” ہیں۔


پالکی شرما نے لکھا: تقریبا ایک سال پہلے آکسفورڈ یونین میں میرے ریمارکس نے سوشل میڈیا پر اپنا راستہ بنایا ہے۔ میں نے اپنی دلیل کی تائید کے لیے واقعات اور کہانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان میں کیا تبدیلی آئی ہے اس پر ایک نقطہ نظر پیش کیا تھا۔

خیال رہے کہ 10 منٹ کے ویڈیو میں پالکی شرما پچھلے 10 سالوں میں ہندوستان میں دیکھنے میں آئی اہم تبدیلیوں کا خلاصہ پیش کرتی نظر آرہی ہیں۔ تقریباً ایک سال قبل مشہور آکسفورڈ یونین کے مباحثے کے ویڈیو میں انہوں نے ‘مودی کا ہندوستان صحیح راستے پر ہے’ تحریک کے حق میں دلیل دی تھی۔ یہ مباحثہ گزشتہ سال جون کے آخر میں برطانیہ میں منعقد ہوا تھا ۔