ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعلی کمل ناتھ بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گے۔ (File Photo-PTI)

بی جے پی میں نہیں جائیں گے کمل ناتھ، راہل گاندھی سے بات کرنے کے بعد تبدیل کیا فیصلہ، نکول ناتھ چھوڑ سکتے ہیں کانگریس

بھوپال : مدھیہ پردیش سے بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعلی کمل ناتھ بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گے۔ ان کے ممبر پارلیمنٹ بیٹے نکول ناتھ اور کچھ ایم ایل ایز بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے بات کرنے کے بعد کمل ناتھ نے پارٹی میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ریاستی کانگریس کے صدر جیتو پٹواری، سابق وزیر سجن سنگھ ورما اور سابق وزیراعلی دگ وجئے سنگھ پہلے ہی بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کر چکے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر سجن ورما نے اتوار 18 فروری کو نئی دہلی میں سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ سے ملاقات کی تھی۔

یہ ملاقات کمل ناتھ کی رہائش گاہ پر تقریباً تیس منٹ تک چلی تھی۔ ملاقات کے بعد سجن سنگھ ورما نے میڈیا کو بتایا تھا کہ کمل ناتھ سے کچھ نکات پر بات ہوئی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ان سے بات کی ہے۔ میں ان کے ساتھ 40 سال سے ہوں۔ کمل ناتھ جہاں بھی ہوں گے، میں وہیں رہوں گا۔ ورما نے کہا کہ کمل ناتھ آج بھی کانگریس میں ہیں، کل بھی کانگریس میں ہیں، لیکن پرسوں کا پتہ نہیں ہے۔ ہمارے ریاستی صدر جیتو پٹواری کے خلاف کوئی ناراضگی نہیں، وہ اپنا بچہ ہے۔

سجن سنگھ ورما نے کہا تھا کہ کمل ناتھ کا دھیان 29 لوک سبھا سیٹوں پر ہے۔ وہ ذات پات کی مساوات بیٹھا رہے ہیں۔ کس کو ٹکٹ دینا ہے اس پر توجہ ہے۔ کمل ناتھ نے واضح طور پر بی جے پی میں شامل ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ ورما کے مطابق کمل ناتھ نے بی جے پی میں شامل ہونے کے بارے میں کس سے بات کہی ہے۔ میڈیا نے معاملہ اٹھایا اور وہی جواب دے ۔

یہ بھی پڑھئے: پھر وزیراعظم بنیں گے نریندر مودی، ملک سے ختم کردیں گے دہشت گردی اور نکسل ازم، بی جے پی کنونشن میں امت شاہ کا بڑا بیان

یہ بھی پڑھئے:  روس اور امریکہ کو کیسے بیلنس کررہا ہندوستان؟ وزیر خارجہ جے شنکر نے دیا دلچسپ جواب

دوسری طرف ریاستی کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے بھی کمل ناتھ کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے 18 فروری کو کہا کہ کمل ناتھ کہیں نہیں جا رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے میڈیا کا استعمال کیا۔ میں نے کمل ناتھ سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں آنے والی خبریں کسی سازش کا حصہ ہیں۔ جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں۔

اس سے ایک دن پہلے جیتو پٹواری نے کہا تھا کہ جس شخص نے پارٹی کو قائم کرنے میں مدد کی ہو، جو اندرا گاندھی کا تیسرا بیٹا ہو ، وہ کانگریس کیسے چھوڑ سکتا ہے ۔