انٹرٹینمنٹ 1993 میں ریلیز ہوا یہ گانا تو مچ گیا ہنگامہ، دوردرشن اور اے آئی آر نے لگادی پابندی، لیکن بازار میں بک گئے 1 کروڑ کیسیٹ Gallery April 26, 2024 Urdu News18 سنجے دت اور مادھوری دیکشت کی اداکاری والی اس فلم کے گانے پر مادھوری نے ڈانس کیا تھا۔ کوریوگرافر سروج خان نے اس ڈانس کو اپنے فن سے سجایا تھا۔ اس گانے کے بول تجربہ کار رائٹر آنند بخشی نے لکھے تھے۔ لکشمی کانت-پیاریلال کی جوڑی نے اپنی دھنوں سے گانے کو جان بخشی تھی۔ پورے ملک میں اس گانے کا کافی کریز تھا۔ (تصویر : انسٹاگرام) صرف 1 ہفتے میں اس گانے کی 1 کروڑ سے زیادہ کیسٹس فروخت ہوگئی تھیں ۔ اس گانے کی کیسٹ کے لیے لوگوں کو بازار کے چکر کاٹنا پڑتا تھا۔ اس گانے کے ساتھ فلم کھلنائک بھی باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ لوگوں نے سنجے دت کے اس کردار کو بھی کافی سراہا تھا۔ اس گانے نے مادھوری دیکشت کو راتوں رات سپر اسٹار بنا دیا تھا۔ (تصویر : انسٹاگرام) نینا گپتا نے بھی اس گانے میں مادھوری دیکشت کے ساتھ ڈانس کیا تھا۔ نینا گپتا نے اپنی سوانح عمری میں بھی اس گانے کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہے۔ اس گانے نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور سپرہٹ کا خطاب حاصل کیا۔ (تصویر : انسٹاگرام) 90 کی دہائی میں یہ گانا سب سے زیادہ بکنے اور سنے جانے والے گانوں کی فہرست میں ٹاپ پر رہا تھا۔ اس گانے کو لے کر کافی ہنگامہ بھی ہوا تھا۔ گانے کے ذو معنی ہونے کی وجہ سے اسے دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو پر چلانے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ (تصویر : انسٹاگرام) اس کے بعد بھی اس کی شہرت میں ذرہ برابر بھی فرق نہیں آیا۔ لوگوں نے اس گانے کو کافی سنا اور آج بھی لوگ اس گانے کے دیوانے ہیں۔ یہ گانا بالی ووڈ کے سب سے سپر ہٹ گانوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ (تصویر : انسٹاگرام) یہی وجہ ہے کہ اس گانے کو بھی حال ہی میں ریمیک کیا گیا تھا۔ اس گانے کا ریمیک کرینہ کپور، کریتی سینن اور تبو اسٹارر فلم ‘دی کریو’ میں بھی لیا گیا ہے۔ 3 اداکاراؤں کی اداکاری والی اس سپرہٹ فلم میں کرینہ کپور نے بھی اس گانے پر زبردست ڈانس کیا ہے۔ (تصویر : انسٹاگرام) ‘دی کریو’ میں بھی اس گانے کو کافی پسند کیا گیا ہے۔ 32 سال گزرنے کے بعد بھی یہ گانا لوگوں کے ذہنوں سے دور نہیں ہوا۔ آج بھی مادھوری دیکشت اور نینا گپتا اس گانے کے لیے کافی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ (تصویر : انسٹاگرام)