بتادیں کہ اسی طرز پر دہلی کے اسکولوں کو بھی ای میلز موصول ہوئے تھے جس میں بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

دہلی کے بعد اب احمد آباد میں افراتفری، 8 اسکولوں کو ملی بم سے اڑانے کی دھمکی، والدین میں مچی کھلبلی

نئی دہلی: دہلی کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی فرضی دھمکی کے بعد گجرات کے احمد آباد میں خوف و ہراس ہے۔ احمد آباد کے آٹھ اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں، جن میں انہیں بموں سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ دھمکی آمیز پیغام ایک روسی ہینڈلر کی طرف سے آیا ہے۔ اس ای میل کے بعد پولیس چوکس ہوگئی ہے اور اسکولوں میں سرچ آپریشن چلا رہی ہے۔

فی الحال پولیس ٹیم کو کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ملی ہے۔ پولیس اور سیکورٹی ادارے الرٹ ہیں۔ احمد آباد انتظامیہ نے والدین سے نہیں گھبرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر موجود ہے۔

بتادیں کہ اسی طرز پر دہلی کے اسکولوں کو بھی ای میلز موصول ہوئے تھے جس میں بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ دہلی کے 100 سے زیادہ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملی تھیں۔ حالانکہ بعد میں یہ فرضی ثابت ہوا۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی۔ پولیس نے کہا تھا کہ بم سے متعلق ای میل بھیجنے کا مقصد “عوام میں خوف و ہراس پھیلانا اور امن عامہ کو خراب کرنا تھا۔” یہ دعویٰ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی طرف سے درج ایف آئی آر میں کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر تک رسائی رکھنے والے سرکاری ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح 5:47 سے دوپہر 2:13 کے درمیان کئی اسکولوں کی طرف سے بم کی دھمکیوں کے حوالے سے کم از کم 125 کالیں موصول ہوئی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کال موصول ہونے کے بعد پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) کی گاڑیاں اسکول پہنچیں اور ضلع پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس)، ایم اے سی، اسپیشل سیل اور کرائم کنٹرول روم، ڈی ڈی ایم ایس، این ڈی آر ایف، ‘فائر کیٹس’ اور ‘فائر کیٹس’ اور دیگر ایجنسیوں کو کو الرٹ کردیا۔