انٹرٹینمنٹ کرینہ کپور کی انا نے ڈوبا دیا تھا اس مشہور اداکار کا کریئر؟ عاشق کیلئے بلاک بسٹر سے کروایا باہر! Gallery December 30, 2023 Urdu News18 ممبئی: رنبیر کپور، انیل کپور اور رشمیکا مندانا اسٹارر فلم ‘اینیمل’ کی ریلیز کے بعد سے ہی بوبی دیول سرخیوں میں ہیں۔ اس فلم میں ‘ابرار’ کا کردار بوبی دیول نے نبھایا ہے۔ ایک خوفناک گونگا ولن، جسے دیکھتے ہی شائقین خوش ہوگئے تھے۔ لیکن اس فلم میں بوبی دیول کا کردار زیادہ لمبا نہیں تھا، جس کی وجہ سے اداکار کے مداحوں کو مایوسی ہوئی۔ تاہم ایک بات طے ہے کہ بوبی دیول ایک طویل عرصے کے بعد ناظرین کے درمیان واپسی کرچکے ہیں اور وہ بھی دھماکہ دار انداز کے ساتھ ۔ اس سے پہلے بوبی اپنی ویب سیریز ‘آشرم’ کے لئے بھی خبروں میں چھائے ہوئے تھے۔ اس سے پہلے انہوں نے ‘پوسٹر بوائز’ سے واپسی کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہے تھے۔ حالانکہ بوبی دیول کا شمار 90 کی دہائی کے ٹاپ اسٹارز میں ہوتا تھا۔ اس دوران ان کی کئی سپرہٹ فلمیں ریلیز ہوئی تھیں، لیکن بالی ووڈ کی ایک اداکارہ کے ایک فیصلے نے ان کے کریئر کا رخ ہی بدل کر رکھ دیا تھا۔ یہ اداکارہ کرینہ کپور ہیں، جنہوں نے 2001 میں ریلیز ہوئی ‘اجنبی’ میں بوبی دیول کے ساتھ کام کیا تھا۔ اس فلم سے متعلق ایک واقعہ کافی زیر بحث آیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ بوبی دیول کی اہلیہ نے کرینہ کپور کو اجنبی کے سیٹ پر تھپڑ مار دیا تھا۔ حالانکہ اس واقعہ میں کتنی سچائی ہے، اس کا اب تک پتہ نہیں چل پایا ہے ۔ لیکن کرینہ کپور نے بوبی دیول کو بلاک بسٹر فلم سے باہر کروا دیا تھا، اس کی ہر طرف بحث رہی ہے۔ خود بوبی دیول بھی اس بارے میں بات کرچکے ہیں ۔ حال ہی میں بوبی دیول نے کرن جوہر پر شو میں ان پر بھی کام نہ دینے کا الزام لگایا تھا۔ یہ فلم ‘جب وی میٹ’ تھی، جس نے کرینہ کپور اور شاہد کپور کے کریئر کو ایک نئی اڑان دی تھی۔ لیکن یہ الگ بات ہے کہ اس فلم کے لئے امتیاز علی کی پہلی پسند شاہد کپور نہیں بلکہ بوبی دیول تھے۔ اس فلم سے بوبی کے کریئر کا رخ بدل سکتا تھا، لیکن کرینہ کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا۔ جب بوبی فلموں میں واپسی کی کوشش کر رہے تھے، امتیاز علی نے انہیں اپنی جب وی میٹ میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بوبی نے فلم کی اسکرپٹ پڑھتے ہی ہاں کہہ دی تھی۔ اس کے بعد امتیاز نے کرینہ کپور سے اس فلم کے بارے میں بات کی۔ لیکن کرینہ کی جانب سے فلم کو لے کر کیے گئے فیصلے نے بوبی دیول کے پورے کیرئیر کیلئے چیلنج پیدا کر دیا۔ دراصل جب امتیاز علی نے کرینہ کپور کو فلم کی اسکرپٹ سنائی تو وہ فلم کرنے کے لئے راضی ہوگئیں، لیکن انہوں نے امتیاز کے سامنے ایک شرط رکھ دی۔ کرینہ اس وقت شاہد کپور کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں۔ ایسے میں انہوں نے امتیاز سے کہا کہ وہ بوبی کی جگہ شاہد کو فلم میں لے لیں۔ امتیاز نے پہلے ہی کرینہ کو کاسٹ کرنے کا ذہن بنا لیا تھا، اس لئے انہوں نے اداکارہ کی بات مان لی اور جب وی میٹ میں بوبی کی جگہ شاہد نے لے لی۔ کرینہ کے اس فیصلے کی وجہ سے بوبی کا اپنے کریئر کو دوبارہ پٹری پر لانے کا خواب بھی خواب ہی رہ گیا۔ اگر یہ فلم بوبی کو ہاتھ لگ جاتی تو شاید آج حالات مختلف ہوتے۔ لیکن کرینہ کی وجہ سے بوبی دیول کو اپنی واپسی کے لئے طویل انتظار کرنا پڑا۔