امیتابھ بچن کو پیسے دینے کے بعد بھی نہیں ملا بلو ٹک واپس تو لیجنڈری ایکٹر نے کہی یہ بات

ٹوئٹر کے بلو ٹک کو لے کر کافی ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ راتوں رات سبھی کے بلو ٹک ایلون مسک نے واپس لے لیے ہیں۔ جن کے بلو ٹک غائب ہوئے ہیں اس فہرست میں امیتابھ بچن سے لے کر وراٹ کوہلی جیسی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔ ایلون مسک نے کہا کہ جو پیسے دے گا صرف اسے ہی بلو ٹک ملے گا۔ اب امیتابھ بچن نے بلو ٹک کے لیے پیسے بھی دے دئیے ہیں لیکن انہیں بلو ٹک واپس نہیں ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹوئٹر نے بلیو ٹک ہٹانا کیا شروع، سی ایم یوگی، شاہ رخ خان سمیت ان ہستیوں کے بلو ٹک ہٹ گئے

امیتابھ بچن نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔ امیتابھ بچن نے ٹویٹ کیا اور کہا، ‘T 4623 – اے ٹویٹر بھیا! کیا آپ سن رہے ہیں؟ اب ہم نے پیسے بھی بھر دیے ہیں… تو او جو نیل کمل ہوتا✔️ ہے ناں، ہمار نام کے آگے او واپس لگائے دے بھیا، تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ ہم ہی ہیں – امیتابھ بچن .. ہاتھ تو جوڑ لیے رہے ہم، اب کا، گوڑوا جوڑے پڑی کا؟؟


یہ بھی پڑھیں:

نئی آئی فون سیریز میں ملے گا اب تک کا سب سے شاندار کیمرا، پیراسکوپ کیمرہ سینسر کےساتھ ہوسکتا ہے لانچ

بلو ٹک کے لیے سبسکرپشن لازمی

ٹوئٹر نے ایک دن پہلے بلیو ٹک کے بارے میں اعلان کیا تھا کہ بلیو ٹک کے لیے سبسکرپشن پلان لینا ہوگا۔ ٹویٹر نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے معلومات دیتے ہوئے کہا تھا کہ لیگیسی بلیو چیک مارک کو ہٹانے کی آخری تاریخ 20 اپریل ہے۔ ہم میراث سے تصدیق شدہ چیک مارک کو ہٹا رہے ہیں۔ یعنی تمام بلیو ٹِکس جو مفت ہیں ہٹا دیے جائیں گے اور اگر آپ اپنے اکاؤنٹ پر بلیو چیک مارک برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔