آج چھین لیے جائیں گے سبھی مفت ٹوئٹر بلو ٹک، یوزرس نے کہا-یہی آخری رات ہے بھاری

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک آج یکم اپریل سے مفت والے بلو ٹک یعنی لیگیسی چیک مارک کو ہٹانے جارہے ہیں۔ ایلون مسک نے کہا ہے کہ اب ٹوئیٹر پر صرف انہی کے اکاونٹ کے ساتھ بلو ٹک دکھائی دے گا جو پیسے دیں گے یعنی بلو ٹک اب صرف ٹوئیٹر بلو سبسکرائبرس کے لیے ہی ہے۔ کچھ دن پہلے ہی ایلون مسک نے کہا تھا کہ جتنے فری بلو ٹک والے ہیں، وہ سبھی بدعنوان ہیں۔


مالک بننے کے بعد ایلون مسک نے ٹوئیٹر بلو سبسکرپشن پیش کیا تھا جو کہ ایک فیس کے ساتھ دی جانے والی سروس ہے۔ ٹوئٹر  بلو کی سروس لینے والے یوزرس کو طویل پوسٹ کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ اس کے علاوہ بلو ٹک ملتا ہے اور ساتھ ہی ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے کا بھی آپشن ملتا ہے۔ ایلون مسک کے اس فیصلے سے یوزرس کافی ناراض ہیں اور ٹوئٹر پر ہی ٹوئٹر کے خلاف میمس شیئر کررہے ہیں ۔آئیے ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔


کیا ہے لیگیسی بلو چیک؟

ٹوئیٹر کا لیگیسی بلو چیک کمپنی کا سب سے پرنا اور پہلا ویریفیشل ماڈل ہے۔ اس کے تحت حکومت، کمپنیاں، برانڈس اور آرگنائزیشنس، نیوز آرگنائزیشن اور صحافی، انٹرٹنمنٹ، سپورٹ اور گیمنگ، ایکٹیوسٹ، آرگنائزرس اور دوسرے انفلوئسنگ شخصیات کے اکاونٹ ویری کیے جاتے تھے، لیکن ایلون مسک اب اسے بند کررہے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:

یہ بھی پڑھیں:

لیگیسی بلو ٹک ویری فکیشن کے لیے ثبوت کے ساتھ بتانا ہوتا ہے کہ آپ کے اکاونٹ کو کیوں بلو ٹک کے ساتھ ویریفائی کیا جائے؟ اب ایلون مسک لیگیسی بلو ٹک کو ہٹاکر بلو سبسکرپشن ماڈل کو پروموٹ کررہے ہیں۔ ٹوئٹر بلو کے تحت بلو ٹک کے لیے یوزرس کو ہر ہینے ایک طئے رقم دینی ہوتی ہے۔ ہندوستان میں ٹوئیٹر بلو سبسکرپشن کی سہولیت کچھ دن پہلے ہی لانچ ہوئی ہے۔ ٹوئٹر بلو کی ہندوستان میں موبائل کے لیے ہر مہینے 900 روپے اور ویب ورژن کے لیے 650 روپے ادا کرنے ہوں گے۔