ٹوئٹر پھر سے لانچ کرے گا ’بلو سبسکرپشن‘، ایڈیٹ آپشن سمیت ملیں گے یہ شاندار فیچرس

ٹوئٹر یوزرس کے لیے بلو سبسکرپشن پیکیج ایک مرتبہ پھر لانچ ہونے جارہا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ یہ سروس کل پیر سے شروع کی جائے گی۔ ایپل یوزرس کے لیے یہ سروس مہنگی ہوگی۔ ان کے لیے سبسکرپشن فیس مہنگی کیوں رکھی گئی ہے، اس کی وجہ سے اب تک صاف نہیں ہوپائی ہے۔

ٹوئٹر کے بلو سبسکرپشن میں یوزرس ٹوئٹ کو ایڈیٹ کرپائیں گے۔ اپنے اکاونٹ سے وہ 1080 پکسل کے ویڈیوز اپ لوڈ کرپائیں گے۔ اکاونٹ ویریفائی ہونے کے بعد انہیں بلو ٹک دیا جائے گا۔

ٹوئٹر نے یہ نہیں بتایا کہ ویب پر دیگر لوگوں کے مقابلے میں ایپل یوزرس سے زیادہ فیس کیوں لی جارہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، کمپنی ایپل ایپ اسٹور میں چارج فیس کو آفسیٹ کرنے کے طریقے تلاش رہی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:
دنیابھرمیں جی میل بند، لاکھوں صارفین متاثر، ایک گھنٹےکےدوران کئی کاروباریوں کوبھی نقصان

انڈیانا میں سیکورٹی خدشات کے تحت ٹک ٹاک پر کیس درج، بچوں کو گمراہ کرنے کا الزام

یہ بھی پڑھیں:

آپ کو ٹوئٹر پر بلیو ٹک چاہیے؟ ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن کی قیمت 8 سے 11 ڈالر تک متوقع

ایلون مسک دنیا کے سب سے امیر شخص کا خطاب کھونے کے دہانے پر، اس ارب پتی نے دی ٹکر

ٹویٹر کے قانونی ایگزیکٹو کو بھی کیا گیا پیدل! ایلون مسک کا اعلان، آخر کیا ہے وجہ؟

کیوں ایلون مسک نے روک دیا تھا بلو سبسکرپشن؟
ٹوئٹر نے بلو ٹک سبسکرپشن پلان کو روک دیا تھا۔ کچھ لوگوں نے کمپنی کی نئی پالیسیوں کا غلط طریقے سے استعمال کیا تھا۔ اس فیچر کا فائدہ اٹھاکر لوگ فیک اکاونٹس بنارہے تھے اور بلو ٹک لے رہے تھے۔ فیک خبریں پھیلانے سے روکنے کے لیے ایلون مسک نے یہ سروس بند کی تھی۔ ایک بار پھر ان کے سامنے ایسے ہی چیلنجز ہیں۔