Tag Archives: Sonam Kapoor
مشہور اداکارہ سونم کپور کے شوہر کو ہوئی سنگین بیماری، جہنم جیسی لگنے لگی زندگی، کہی یہ بڑی بات
38 سال کی عمر، ایک بیٹی ماں بن چکی اس مشہور اداکارہ نے دکھایا ایسا اوتار، فینس کے اڑ گئے ہوش! دیکھئے تصاویر
شوہر آنند آہوجا نے چپکے سے بنایا بیوی سونم کپور کا ویڈیو، سب کے سامنے لگائی ڈانٹ اور کہہ ڈالی یہ بات
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور (Sonam Kapoor) کے شوہر آنند آہوجا (Anand Ahuja) نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں سونم کپور ورک آؤٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں گانا گارہی ہیں۔ ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے آنند اہوجا نے لکھا۔ میری پوری دنیا سونم کپور، (My entire ??? @sonamkapoor ! ??☺️Happy Birthday Month! ?❤️) ، یہ رہی تمہاری پلے لسٹ۔
آنند آہوجا نے چھپ کر بنایا بیوی سونم کپور کا یہ ویڈیو۔
مزیدار بات یہ ہے کہ شوہر آنند آہوجا نے سونم کپور کا یہ ویڈیو چھپ کر شوٹ کیا ہے۔ ویڈیو میں سونم کپور ٹریڈ میل پر ڈانس مووس کرنے میں مست ہیں اور ساتھ میں گانا بھی گارہی ہیں۔ آنند آہوجا نے اس ویڈیو انسٹاگرام پر بہت خوبصورتی کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے سونم کپور کی بہن ریا کپور کو بھی ٹیگ کیا ہے۔
شوہر کی اس پوسٹ پر سونم کپور کا کمینٹ
ویڈیو سامنے آتے ہی سونم نے شوہر آنند آہوجا کو ڈانتے ہوئے لکھا، تم میرا ایسا ویڈیو کیسے لے سکتے ہو اور اسے پوسٹ کر سکتے ہو؟۔
View this post on Instagram
سونم کپور نے لکھا جذباتی اور خوبصورت پوسٹ
بتادیں کہ سونم کپور نے اپنے یوم پیدائش پر شوہر آنند آہوجا کے لئے ایک خاص اور خوبصورت پوسٹ کی تھی۔ جس میں انہوں نے لکھاتھا کہ، دنیا میں ب سے اچھا شوہر، جو مجھے وہ سب کچھ دیتا ہے جس کی مجھے ضرورت ہوتی ہے۔ میرے یوم پیدائش پر وہ میری خوشی ہے۔ لو یو آنند آہوجا اس پہلے دن سے جس دن میں نے آپ کو اپنے گلے سے لگایا ۔
بتادیں کہ سونم کپور سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں اور آئے دن کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ سونم کی فین فالوونگ بھی خوب ہے۔
سال 2019 کو الوداع کہتے کہتے شوہر کے ساتھ رومانٹک ہوگئیں سونم کپور، دیکھیں ویڈیو
نئی دہلی: پوری دنیا اس وقت نئے سال کے جشن میں ڈوبی ہے۔ ہرکوئی 2020 کا استقبال کرنے کوتیارہے۔ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپوراس وقت اپنے شوہرکے ساتھ اٹلی کے روم گئی ہوئی ہیں۔ انہوں نے وہاں سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئرکیا ہے۔ اس میں وہ برفیلے پہاڑ پراپنے شوہرآنند آہوجا کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے نظرآرہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے خوبصورت کیپشن بھی لکھا ہے۔
سونم کپورنے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا، ‘یہ گزشتہ دہائی کافی شانداررہا۔ اس دوران میں نے کئی اچھی فلموں میں کام کیا۔ وہاں مجھے کچھ بہتر لوگ بھی ملے، جو اب پوری زندگی کے دوست بن گئے ہیں۔ میں نے اپنی بہن ریا کپورکے ساتھ تین فلموں میں کام کیا۔ اس دوران یہ سمجھ میں آگیا کہ بہنیں بے حد اچھی پارٹنرہوتی ہیں۔ ہم نے اپنے فیشن کے پیشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ویئرارہیسن شروع کیا’۔
سونم کپورنےاس کے بعد اپنے شوہرآنند آہوجہ کے بارے میں بھی لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا ‘اس دوران میں اپنے شوہر(جیون ساتھی) آنند آہوجہ سے ملی۔ ہم نے شادی کی اورساتھ میں گھربسایا، لیکن ان سب سے الگ اس دہائی میں مجھے سب سے زیادہ یہ بات سیکھنے کوملی کہ زندگی کے کئی راستے ہوتے ہیں، لیکن ہمیں ایک وہی راستہ اپنانا چاہئے جو اچھے مقصد کی طرف جاتا ہے’۔ اس کے بعد سونم کپورنے فیملی، دوستوں، فلموں اورفیشن کا شکریہ ادا کیا۔