Tag Archives: India vs New Zealand

IND vs NZ:واشنگٹن سندر نے اپنی ہی گیند پر پکڑا حیرت انگیز کیچ، بلے باز سمیت کوئی بھی نہیں کرپایا یقین، دیکھئے ویڈیو

نئی دہلی : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز رانچی میچ سے ہوچکا ہے ۔ ٹیم انڈیا یہاں تجربہ کار کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی کے بغیر کھیلنے کیلئے اتری ۔ ہاردک پانڈیا، جو ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

میچ میں پہلے گیند بازی کرتے ہوئے ابتدائی اوور بھلانے والے تھے، لیکن واشنگٹن سندر نے ایک ہی اوور میں دو وکٹیں لے کر ماحول بدل دیا۔ انہوں نے اپنی ہی گیند پر ایک ایسا کیچ پکڑا جو حیران کن تھا ۔ ون ڈے سیریز میں شاندار کھیل دکھانے کے بعد ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں اتری ہے۔

ٹاس ہارنے کے بعد مہمان ٹیم نے میدان میں بلے ازی کا زبردست آغاز کیا۔ ایلن فن نے طوفانی انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 گیندوں میں 35 رنز بناڈالے، جس کے بعد کپتان ہاردک پانڈیا نے واشنگٹن سندر کی طرف رخ کیا ۔

پہلے اوور میں 3 رنز دینے کے بعد دوسرے اوور میں انہوں نے 1 وکٹ حاصل کی اور میچ پوری طرح پلٹ گیا۔ فن ایلن نے 5ویں اوور کی پہلی گیند پر سندر کو چھکا لگایا اور اگلی ہی گیند پر انہوں نے ایلن کو سوریہ کمار یادو کے ہاتھوں کیچ کراکر واپس بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھئے: ٹیم سلیکشن کے وقت ڈر گئے تھے پرتھوی شا…. جانئے ایسا کیا ہوا؟ BCCI کے ویڈیو میں بتائی وجہ

یہ بھی پڑھئے : کے ایل راہل نے شادی کے بعد شیئر کی اتھیا شیٹی کے ساتھ ایسی تصویر، جم کر ہوگئی وائرل

اگلی تین گیندوں پر کوئی رن نہیں بن سکا اور اوور کی آخری گیند پر مارک چیپ مین نے گیند کو روکا اور سندر نے اپنے دائیں جانب چھلانگ لگا کر ایک حیرت انگیز کیچ لے کر ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی ۔

ٹیم سلیکشن کے وقت ڈر گئے تھے پرتھوی شا ….. جانئے ایسا کیا ہوا؟ بی سی سی آئی کے ویڈیو میں بتائی وجہ

نئی دہلی : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز ہوچکا ہے۔ ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ٹیم نے ون ڈے کی طرز پر کیویز کا صفایا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس سیریز میں بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنے کی امید ہے ۔ اگر ہم سینئر کرکٹرز کی بات کریں تو اسکواڈ میں صرف ہاردک اور سوریہ کمار یادو ہی نظر آتے ہیں۔ میچ سے ایک روز پہلے کپتان نے اوپننگ کی پہیلی صاف کر دی تھی۔ ہاردک نے کہا تھا کہ پرتھوی کو پلیئنگ الیون میں موقع نہیں دیا جائے گا۔ ہندوستان کے لئے ایشان کشن اور شبھمن گل ہی کھیلتے نظر آئیں گے۔ پرتھوی کی ٹیم سلیکشن کی کہانی بھی کچھ کم دلچسپ نہیں ہے۔

میچ کے دن بی سی سی آئی کی جانب سے پرتھوی شا کا ایک ویڈیو جاری کیا گیا ہے۔ اس میں پرتھوی نے ٹیم سلیکشن کے حوالے سے اپنے آپ سے متعلق ایک دلچسپ جانکاری شیئر کی ہے۔ ٹیم سلیکشن کے وقت پرتھوی ڈرے ہوئے تھے۔ آخرایسا کیا ہوا جس کی وجہ سے یہ طوفانی بلے باز ڈر گیا تھا ۔


ویڈیو میں پرتھوی شا نے کہا کہ میں کافی عرصے بعد اس ٹیم کا حصہ ہوں لیکن میں بہت خوش ہوں۔ ٹیم کا اعلان رات کو تھوڑی دیر سے ہوا ۔ شاید رات کے ساڑھے دس بج رہے تھے۔ اچانک بہت سے کالز اور میسجز آنے لگے، جس کی وجہ سے میرا فون ہینگ ہو گیا۔ میں تھوڑا ڈر گیا کہ یہ کیا ہو گیا ہے کہ اچانک اتنے سارے فون مجھے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سوریہ کمار نے رقم کی تاریخ، آئی سی سی کا یہ بڑا ایوارڈ پانے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر بنے

یہ بھی پڑھئے: محمد سراج پہلی مرتبہ بنے ون ڈے کے نمبر 1 گیند باز، 12ماہ پہلے ہوئی تھی ٹیم انڈیا میں واپسی

اس کے بعد میں نے دیکھا کہ مجھے ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ ان 18 مہینوں میں میرا سفر بہت مشکل رہا ہے۔ وہ سبھی لوگ اس دوران میرے ساتھ تھے، جنہوں نے میرے کیریئر میں اب تک میرا ساتھ دیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ جب میں اچھا نہیں کھیل رہا تھا، تب بھی انہوں نے میرا ساتھ دیا ۔

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، جانیے کب-کہاں اور کیسے دیکھیں لائیو

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اس کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس سیریز میں ٹیم انڈیا کی کمان ہاردک پانڈیا کے ہاتھوں میں ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی کپتانی مچیل سینٹنر کریں گے۔ کین ولیمسن نیویز کے ہندوستان دورے کا حصہ نہیں ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے ہندوستانی ٹیم اس فارمیٹ میں نئے کپتان کی قیادت میں شاندار فارم میں ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں ٹیم انڈیا کوئی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہاری نہیں ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی جیت کے اس سلسلے کو برقرار رکھنا چاہے گی۔

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک کُل 22 ٹی ٹوئنٹی مقابلے کھیلے گئے ہیں۔ ان میں سے 10 ہنوستان نے جیتے ہیں جبکہ 9 میچوں میں نیوزی لینڈ کی ٹیم فاتح رہی ہے۔ تین میچ ٹائی رہے ہیں۔ ہندوستان میں یہ دونوں ٹیمیں آپس میں ٹکرچکی ہیںَ ان میں سے پانچ مرتبہ ٹیم انڈیا نے جیت درج کی، جب کہ نیوزی لینڈ کو تین میچوں میں جیت ملی ہے۔ رانچی میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہے۔ 2021 میں کھیلے گئے اس میچ میں ٹیم انڈیا نے سات وکٹ سے جیت درج کی تھی۔


ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا T20 کب ہوگا؟
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعہ 27 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کہاں کھیلا جائے گا؟
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ رانچی کے جے ایس سی اے انٹرنیشنل اسٹیڈیم کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کب شروع ہوگا؟
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے سے کھیلا جائے گا۔ ٹاس شام 6.30 بجے ہوگا۔

میچ کس ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا؟
اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک کے پاس ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی T20 سیریز ٹیلی کاسٹ کرنے کے حقوق ہیں۔ اس میچ کو آپ اسٹار اسپورٹس کے مختلف چینلز پر ہندی اور انگریزی کے علاوہ ملک کی دیگر زبانوں میں کمنٹری کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔

فون یا لیپ ٹاپ پر کیسے دیکھ سکتے ہیں لائیو میچ؟
اس میچ کی لائیو اسٹریمنگ ہندوستان میں ہاٹ اسٹار ایپ پر دیکھی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:
محمد سراج پہلی مرتبہ بنے ون ڈے کے نمبر 1 گیند باز، 12ماہ پہلے ہوئی تھی ٹیم انڈیا میں واپسی

یہ بھی پڑھیں:

فری میں کیسے دیکھ سکتے ہیں لائیو میچ
ڈی ڈی فری ڈش پر آپ ڈی ڈی اسپورٹس چینل پر اس میچ کا لائیو ٹیلیکاسٹ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے کسی بھی طرح کا معاوضہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ اگر آپ کے گھر میں ٹاٹا اسکائی کنکشن ہے تو آپ ٹاٹا پلے ایپ پر بھی یہ میچ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے بھی آپ کو اضافی چارج کی ضرورت نہیں ہوگی۔