سیما حیدر کے خلاف 4 جولائی 2023 کو یوپی کے گوتم بدھ نگر ضلع کے ربوپورہ تھانے میں 120B آئی پی سی، فارنر ایکٹ 1946 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

‘ 7 ماہ بعد بھی…’، سیما حیدر کے پاکستانی شوہر کا وکیل آیا سامنے، عرضی میں کیا یہ مطالبہ

پانی پت: اپنے چار بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے پاکستان سے غیر قانونی طور پر اپنے عاشق سچن مینا کے پاس آئی سیما حیدر کے شوہر غلام حیدر نے ہریانہ کے پانی پت کے سینئر ایڈووکیٹ مومن ملک کی خدمات حاصل کی ہیں۔ غلام حیدر نے سیما سے بچوں کی تحویل حاصل کرنے کے لیے اپنا وکالت نامہ ایڈووکیٹ مومن ملک کو پاکستان کے انسانی حقوق اور سابق وفاقی وزیر اور یو این او کے انسانی حقوق کے مشیر انصار برنی ٹرسٹ کے ذریعہ سے دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سیما حیدر کے خلاف 4 جولائی 2023 کو یوپی کے گوتم بدھ نگر ضلع کے ربوپورہ تھانے میں 120B آئی پی سی، فارنر ایکٹ 1946 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پانی پت کے وکیل مومن ملک نے یوپی پولیس سے ایف آئی آر کی کاپی اور اس کیس سے متعلق دیگر دستاویزات کا مطالبہ کیا تھا، لیکن پولیس نے انہیں نہ تو دستاویزات فراہم کیں اور نہ ہی ان کی درخواست کا کوئی جواب دیا۔ اب وکیل نے وہاں کے علاقہ مجسٹریٹ کو درخواست جمع کرائی ہے۔ عدالت نے جانچ افسر کو عرضی کے تمام نکات پر جواب داخل کرنے کے لیے 26 فروری 2024 تک کی مہلت دے دی۔

ایڈووکیٹ مومن ملک نے درج ذیل نکات پر درخواست دائر کی:

19 فروری 2024 تک 7 ماہ اور 15 دن گزر جانے کے بعد بھی اس معاملے میں چارج شیٹ داخل نہیں کی گئی ہے۔ اس حوالے سے سیما کے شوہر غلام حیدر کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سیما کی گرفتاری کے وقت ان کے چار بچے بھی ان کے ساتھ تھے جن کے نام عرضی میں دیے گئے ہیں۔

جس وقت سیما حیدر کو گرفتار کیا گیا اس وقت اس کی تین نابالغ لڑکیاں تھیں جن کی عمریں 3، 4، 5 سال اور ایک 6 سال کا نابالغ لڑکا تھا، جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں رکھا اور پولیس کے ذریعہ ان نابالغ بچوں کو اپنی تحویل میں لینے کی اطلاع ان کے والد غلام حیدر کو نہیں دی گئی ۔

– چاروں بچوں کا کوئی طبی معائنہ نہیں کرایا گیا۔

– عدالت کی جانب سے ایف آئی آر کی تصدیق شدہ کاپی ہندوستانی وکیل مومن ملک کو فراہم کی گئی ہے، جس کے مطابق سیما حیدر کے ساتھ سچن ولد نیترپال، گاؤں ربو پورہ، ضلع گوتم بدھ نگر کا رہائشی بھی قصوروار ہے۔ سیما سے برآمد تمام دستاویزات میں اس کے شوہر کا نام غلام حیدر لکھا ہوا ہے۔ اب تک وہ غلام حیدر کی قانونی بیوی ہے اور کسی قسم کی طلاق نہیں ہوئی ہے۔

– سیما، سچن اور اس کے والد نیترپال نے 30 جون 2023 کو اتر پردیش کے ضلع بلند شہر میں سیما اور اس کے بچوں کو لے کر ایک وکیل کے ذریعے سے ان کی کورٹ میریج کروانے کی کوشش کی ، لیکن پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات دیکھنے کے بعد وکیل نے کہا کہ وہ پاکستان کی رہنے والی ہے، اس لیے شادی نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھئے: غزوہ ہند سے متعلق فتوی کی وجہ سے تنازعات میں گھرا دارالعلوم دیوبند، NCPCR نے لیا ایکشن

یہ بھی پڑھئے: ایویلانچ سے دہلا جموں و کشمیرکا گلمرگ، ایک غیرملکی سیاح کی موت، ایک ابھی بھی لاپتہ

– سیما، اس کے بچوں، سچن اور اس کے والد کو ہریانہ کے فرید آباد کے بلبھ گڑھ سے گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں ربوپورہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر فرید آباد کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ اس کیس کی قانونی کارروائی بلبھ گڑھ، فرید آباد، ہریانہ میں بنتی ہے۔ مقدمہ بھی یہی درج ہونا چاہیے تھا۔