انٹرٹینمنٹ تین بچوں کے باپ پر جب فدا ہوئی یہ مشہور اداکارہ، بیوی نے سرعام دے ڈالی دھمکی، کہا: ’اگر وہ مجھے نظر آئی تو…‘ Gallery December 13, 2023 Urdu News18 بالی ووڈ میں ‘لیڈی سپر اسٹار’ کا ٹیگ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو ملا تھا جب کہ تمل فلموں میں نین تارا کو اسی نام سے جانا جاتا ہے۔ ملیالم فلموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی یہ اداکارہ ایک دور میں اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے خبروں میں رہی تھیں۔ تصویر: instagram@ nayanthara اگر آپ ساؤتھ فلموں کے شوقین ہیں اور ساؤتھ کی سلیبریٹیز کو فالو کرتے ہیں، تو آپ نے نین تارا اور پربھو دیوا کے ریلیشن شپ کی خبریں ضرور پڑھی یا سنی ہوں گی۔ اس سابق جوڑے کا رشتہ فلم کے سیٹ پر شروع ہوا تھا۔ سال 2009 میں ایک فلم ‘وِلو’ ریلیز ہوئی تھی جس کے ہدایت کار پربھودیوا تھے اور اس فلم میں نین تارا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس وقت جب ان کی ڈیٹنگ کی خبریں زور پکڑ رہی تھیں تو زیادہ تر لوگوں کا خیال تھا کہ یہ ایک پبلسٹی اسٹنٹ ہے۔ دراصل پربھو دیوا کی شبیہ ایسی تھی کہ عوام یہ ماننے کو تیار نہیں تھے کہ شادی شدہ ہونے کے باوجود اس ہدایت کار کا کسی اداکارہ کے ساتھ ایکسٹرا میرٹل افیئر ہوسکتا ہے لیکن جب ان خبروں نے زور پکڑا تو نین تارا اور پربھو دیوا کے مداحوں کو زور کا جھٹکا لگا۔ تصویر: instagram@ nayanthara ٹائمز آف انڈیا کی ایک پرانی رپورٹ کے مطابق شادی شدہ اور 3 بچوں کے باپ ہونے کے باوجود پربھو دیوا نے خود اعتراف کیا تھا کہ وہ اداکارہ سے محبت کرتے ہیں اور ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ نین تارا کے ساتھ رشتہ قبول کرنے کے بعد پربھودیوا نے اپنی سابقہ بیوی رام لتا کو طلاق دے دی تھی، لیکن اپنے شوہر کے دھوکہ کے بعد بھی رام لتا طلاق کے لیے تیار نہیں تھی۔ تاہم دونوں میں طلاق ہو گئی اور عدالت نے بچوں کی تحویل ماں کے حوالے کر دی۔ تصویر: instagram@ nayanthara رام لتا کو بچوں کی تحویل ملنے کے بعد بھی پربھودیوا اپنے بچوں سے ملنے جاتے تھے، لیکن سابقہ بیوی کے ساتھ تعلقات میں آئی تلخی اکثر پبلک میں دیکھی جاتی تھی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پربھودیوا سے ملے دھوکہ اور نین تارا کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار کہا تھا کہ اگر اداکارہ کبھی ان کے سامنے آئیں تو وہ انہیں لات ماردیں گی۔ تصویر: instagram@ nayanthara پہلی بیوی سے علاحدگی کے بعد پربھودیوا اور نین تارا لیو ان ریلیشن شپ میں رہنے لگے تھے، لیکن ان کا رشتہ شادی تک نہیں پہنچ سکا۔ دراصل اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا ذکر کیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں ہدایت کار پر بھروسہ نہیں تھا جس کی وجہ سے دونوں نے راستے الگ کر لئے تھے۔ تصویر: instagram@ nayanthara