ورلڈ کپ میں سرخیوں میں آنے کے بعد کوئٹزے نے شادی کر لی ہے۔ (Gerald Coetzee Instagram)

مارچ میں ڈیبیو …. ورلڈ کپ میں مچایا تہلکہ، 8 مہینے میں نام کما کر اسٹار گیند باز نے کی شادی، آئی پی ایل 2024 میں بھی انٹری کیلئے تیار

نئی دہلی : ورلڈ کپ 2023 کئی کھلاڑیوں کے کیریئر میں نئی ​​روشنی لے آیا ۔ میگا ایونٹ کچھ کھلاڑیوں کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا تو کچھ نے کافی شہرت حاصل کی۔ ان میں سے ایک نام جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز جیرالڈ کوئٹزے کا بھی ہے جنہوں نے صرف 8 ماہ میں اپنے کریئر کا رخ ہی بدل دیا۔ جیرالڈ کوئٹزے نے ورلڈ کپ 2023 میں شاندار گیند بازی کی اور اب وہ شادی کے رشتے میں بند گئے ہیں۔ جیرالڈ کوئٹزے نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرکے اوپر والے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ورلڈ کپ 2023 میں جنوبی افریقہ کی ٹیم جارحانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتی نظر آئی تھی۔ ایک طرف بلے باز اٹیک کر رہے تھے تو دوسری طرف ٹیم کے گیند باز اپنی رفتار سے مخالف ٹیموں کا امتحان لے رہے تھے۔ عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کو سیمی فائنل کا ٹکٹ ملا ۔ لیکن ناک آؤٹ میچ میں پروٹیز ٹیم چوکر ثابت ہوئی اور آسٹریلیا سے میچ ہار گئی۔ ٹیم کو سیمی فائنل تک لے جانے میں کوئٹزے نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے صرف 8 میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز میں ٹاپ 5 پوزیشن کے ساتھ میگا ایونٹ کا اختتام کیا۔

ورلڈ کپ میں سرخیوں میں آنے کے بعد کوئٹزے نے شادی کر لی ہے۔ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اسٹوری پر لکھا: ‘ناقابل یقین، خدا کا شکر ہے۔’

نیوز18 اردو اب وہاٹس ایپ پر بھی، جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

کوئٹزے نے 8 ماہ قبل انٹرنیشنل ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے میچوں سمیت کل 14 میچز کھیلے ہیں۔ جس میں انہوں نے 31 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔ اس دوران کوئٹزے نے 4 بار تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ دو بار وہ چار بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب رہے۔ تاہم انہوں نے اپنے ون ڈے کیریئر میں ابھی تک پنجہ نہیں کھولا ہے ۔

یہ بھی پڑھئے: ورلڈ کپ فائنل میں کیوں ہاری ٹیم انڈیا؟ بی سی سی آئی کے سوال پر راہل داوڑ نے کھول دی پول، روہت سے بھی ہوا سوال و جواب

یہ بھی پڑھئے: محمد سمیع نہیں ہیں جنوبی افریقہ کے خلاف وہائٹ بال سیریز کا حصہ، جانئے بی سی سی آئی نے کیوں رکھا باہر؟

شاندار کارکردگی اور زندگی میں نئی اننگز شروع کرنے کے بعد کوئٹزے آئی پی ایل میں بھی اپنی شناخت بنانے کے لئے تیار ہیں۔ آئی پی ایل 2024 کے لئے منی نیلامی 19 دسمبر کو ہونی ہے۔ جیرالڈ کوئٹزے دو کروڑ روپے کی بنیادی قیمت کے ساتھ اگلے سیزن کی نیلامی میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔